اہم خبریں

پاکپتن : مصطفائی تحریک ساہیوال ڈویژن کے اراکین کی تقریب حلف برداری

 


مصطفائی تحریک ساہیوال ڈویژن کے اراکین کی تقریب حلف برداری  پاکپتن میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت جناب مظہر سلیم حجازی صاحب صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی نے فرمائی۔جبکہ سعید علی عمران صوبائی جوائنٹ سیکرٹری پنجاب شمالی کی بھی تقریب میں شرکت ۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض پیر سعید احمد چشتی صاحب  ڈویژنل صدر ساہیوال نے سرانجام دیۓ۔تقریب میں ضلع اوکاڑہ سے جناب  رضا حسین حیدری صاحب، ضلع ساہیوال سےمیاں محمد عطا اللہ صاحب ، صاحب٫ مہر خالد محمود کاٹھیا صاحب، ضلع پاکپتن شریف سے سلطان منیر صاحب، پیر وحیداللہ چشتی صاحب نےحلف اٹھایا۔  پروفیسر محسن رضا جوئیہ صاحب نے نظام مصطفٰی کی امپلیٹیشن پر اظہار خیال فرمایا۔ جناب مظہر سلیم حجازی صاحب ، سعید علی عمران اور رضا حسین حیدری صاحب کی پیر سعید احمد چشتی صاحب کے ہمراہ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر ؒ کے مزار پر حاضری دی۔

بعد ازاں احباب نے پاکپتن میں پودے لگا کر گرین پاکستان مہم میں حصہ لیا۔ 

اوکاڑہ میں جناب مظہر سلیم حجازی صاحب اور سعید علی عمران نے رضا حسین حیدری صاحب  کے ہمراہ سابق ناظم پنجاب انجمن طلباء اسلام صاحبزادہ محمد فضل الرحمان اوکاڑوی سے ان کے جامعہ اشرف المدارس میں ملاقات کی۔











سابق ناظم پنجاب انجمن طلباء اسلام صاحبزادہ محمد فضل  الرحمان اوکاڑوی سے ملاقات




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.