مصطفائی تحریک پاکستان ضلع فیصل آباد کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا العزیز ریسٹورنٹ سمندری روڈ فیصل آباد میں ہونے والے اس پروگرام میں اراکین مصطفائی تحریک پاکستان ضلع فیصل آباد اور سابقین انجمن طلباء نےاسلام پاکستان ضلع فیصل آباد نے شرکت کی ۔صدارت مصطفائی تحریک پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر محترم المقام جناب رانا زاہد محمود خاں صاحب نے فرمائی جبکہ مہمان خصوصی جناب رفاقت علی مجاہد صاحب پریس سیکرٹری مصطفائی تحریک پاکستان صوبہ پنجاب تھے اس موقع پر ضلعی انتخابات کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔جس کی نگرانی جناب سعید علی عمران صاحب نے فرمائی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت جناب محمد اشرف بسمل صاحب نے حاصل کی جناب کاشف جعفر صاحب نے بارگاہ نبوی میں گلہائے عقیدت پیش کیے ۔اس موقع پر سید جلال الدین رومی شاہ صاحب ۔ جناب میاں رفت جاوید قادری صاحب ۔جناب پروفیسر رحمت اللہ سیالوی صاحب ۔ جناب محمد اشرف بسمل صاحب ۔جناب محمد رفیق لودھی صاحب ۔جناب محمد اسحاق انصاری صاحب ۔ جناب محمد اکبر شیرازی صاحب ۔ جناب ملک محمد حسین صاحب۔جناب جاوید اقبال سندھو صاحب۔جناب محمد افضال شاہین صاحب ۔جناب ڈاکٹر مظہر رشید صاحب ۔جناب محمد امین صاحب ۔جناب محمد عثمان صاحب ۔جناب کاشف جعفر صاحب ۔ جناب مولانا محمد خالد القادری صاحب ۔ جناب سید محمد صفدر حسین شاہ صاحب ۔جناب محمد تیمور خان صاحب اور دیگر نے شرکت کی ۔ آئندہ سیشن کے لئے جناب محمد اشرف بسمل صاحب کو صدر اور جناب سید محمد صفدر حسین شاہ صاحب کو جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک پاکستان ضلع فیصل آباد منتخب کیا گیا ۔قبل ازیں مہمان خصوصی صاحب نے شرکاء محفل کو بریفننگ دی صدارتی خطاب میں جناب رانا زاہد محمود خاں صاحب نے نومنتخب ضلعی قیادت کو مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

روشن تاریخ
نام کے معنی جانیے
مشہور اشاعتیں
-
لاک ڈائون سے متاثرہ سفید پوش خاندانوں کو گھر بیٹھے ان کی دہلیز پر روزانہ مصطفائی لنگر تسلسل سے پہنچانا خدمت خلق کی اعلیٰ مثال ہے ۔ چ...
بلاگ آرکائیو
-
▼
2023
(47)
-
▼
مئی
(8)
- جھنگ : مصطفائی تحریک کے زیر اہتمام امید سحر کنونشن...
- فیصل آباد : مصطفائی تحریک کی عید ملن پارٹی اور ضلع...
- پاکپتن : مصطفائی تحریک ساہیوال ڈویژن کے اراکین کی...
- اب جاگ بھی اُٹھیں۔۔ تحریر: صاحبزادہ محمد عاصم م...
- راولپنڈی : انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام پروگرام
- حافظ آباد : ۔۔مصطفائی تحریک اور ATI کے زیر اہتمام...
- عمران خان الیکٹیبلز کی بجائے ورکروں کو ترجیح دیتا ...
- لاہور :المصطفے جنرل اینڈ گائنی ھسپتال الفیصل ٹاون ...
-
▼
مئی
(8)
آفیشل لوگو
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
مصطفائی ویڈیو پورٹل
نیوز آرٹیکلز
کالمز
محترم احباب تاریخ کو محفوظ کرنے کے نقطہ نظر سےمصطفائی نیوز
(روشن تاریخ تصاویر کے آئینے میں) کے نام سے ایک سلسلہ شروع کر رہا ہے۔ جس میں سن دو ہزار (2000 ء ) سے پہلے کے پوسٹر، بروشئر، تصاویر اور دعوتی کارڈ مصطفائی نیوز میں پوسٹ ہو سکیں گے ۔
احباب متذکرہ بالا میٹیریل ان باکس میں سینڈ کر سکتے ہیں ۔ مصطفائی نیوز میں اپ لوڈ کردیا جائے گا ۔ تصویر کے لئے ضروری ہے ساتھ دو لائنیں جس میں تاریخ،پروگرام، شخصیات کے نام گرامی لازمی تحریر ہوں۔
(روشن تاریخ تصاویر کے آئینے میں) کے نام سے ایک سلسلہ شروع کر رہا ہے۔ جس میں سن دو ہزار (2000 ء ) سے پہلے کے پوسٹر، بروشئر، تصاویر اور دعوتی کارڈ مصطفائی نیوز میں پوسٹ ہو سکیں گے ۔
احباب متذکرہ بالا میٹیریل ان باکس میں سینڈ کر سکتے ہیں ۔ مصطفائی نیوز میں اپ لوڈ کردیا جائے گا ۔ تصویر کے لئے ضروری ہے ساتھ دو لائنیں جس میں تاریخ،پروگرام، شخصیات کے نام گرامی لازمی تحریر ہوں۔
مقصد تاریخ کو محفوظ کرنا۔اور ضرورت پڑنے پر مصطفائی نیوز سے دستیاب ہو سکیں۔ فی الحال صرف سن دو ہزار ( 2000 ء ) سے پہلے کا ریکارڈ،اس کے بعد کے ریکارڈ کے لیے دوبارہ درخواست کی جائے گی۔ شکریہ
ایڈیٹر : مصطفائی نیوز ای میگزین
اداریہ
روشنی کی کرن.
مصطفائی تحریک پاکستان اپنےقیام سے لے کر اب تک وطن عزیز میں ایک پرامن،ترقی یافتہ اور عدل و انصاف پر مبنی مصطفائی معاشرہ کی تشکیل کے لیے سرگرم عمل ہے- فکری و عملی محاذ پر اپنی جہدِ مسلسل کے تقریباً ۲۸ سال ہونے پر مصطفائی تحریک کے کارکنان ملک بھر میں معیاری تعلیم کے ترویج،عشق رسول کے فروغ اور سماجی خدمات کے ذریعے اپنا حصہ شامل کر رہے ہیں-جن میں مصطفائی رضاکاروں کے جذب دروں اور ٹھوس عملی کاوشوں کی جھلک صاف دیکھی جا سکتی ہے۔ ...... آن لائن .. مصطفائی نیوز کی عملی و سماجی حلقوں میں وسیع پیمانے پر پذیرائی کے لئے مصطفائی رضاکار اس حسین گلدستہ کی تیاری میں اپنا کردار ادا کرئیں۔ اور نا مساحد حالات ،قلت وسائل اور معاشرتی سطح پر چھائی عمومی بےحسی اور اہم قومی مسائل و امور سے لاتعلقی کے خوفناک رجھان کے باوجود مصطفائی تحریک اور اس سے وابستہ افراد و ادارے ایک شمع فروزاں کی حثیت رکھتے ہیں جسے مصطفائی کارکن اپنے خون جگر سے روشن رکھے ہوئے ہیں-ہمیں امید ہے۔ کہ محبت رسول کی مشعل تھامے اور خدمت انسانیت کا بیڑا اٹھائے مصطفائی رضاکار پہلے سے زیادہ عزم و ہمت اور یقین کامل کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے-ہم مصطفائی رضاکاروں سے ایک بار پھر ملتمس ہیں کہ وہ اپنے افکار و تاثرات،ماضی کی یادوں اور مستقبل کے خوابوں پر بنی اپنی قیمتی نگارشات اور اس مشکل کی گھڑی میں ملک بھر میں اپنی خدمات کی اطلاع دیں۔ تاکہ عام لوگوں میں بھی خدمت اور کاروان خیر کے اغراض و مقاصد اور کامرانیوں سے آگاہی کا سلسلہ مسلسل اگے بڑھتا رہے-آمین
محمد عابد ضیائی
چیف ایڈیٹر ماہنامہ مصطفائی نیوز کراچی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں