مصطفائی معاشرے کے حقیقی قیام کے لیے ہمیں عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم مخلوق خدا کی بھرپور خدمت کر سکیں، ان خیالات کا اظہار مصطفائی تحریک ضلع قصور کےزیراہتمام ضلعی مجلس عاملہ کے اجلاس وعید ملن پارٹی کی تقریب سے مصطفائی تحریک پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات خواجہ خالدافتاب نے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کی صدارت ضلعی صدر ڈاکٹر محمد امتیاز سجاد نے کی۔ خواجہ خالدافتاب نے مزید کہاکہ موجودہ دور زبانی جمع خرچ کرنے کا نہیں بلکہ عملی اقدامات کرنے کا متقاضی ہے، ہمیں معاشرے کے مستحق لوگوں کی دادرسی کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات کرنا ہونگے جس سے وہ مستقبل میں اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کو اسوء حسنہ کے مطابق ڈھالنا ہو گا تاکہ ہم مصطفائی معاشرے کے قیام میں رول ماڈل بن سکیں ،انہوں نے کہا کہ مصطفائی تحریک والمصطفی ویلفیئر سوسائٹی کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں تاہم اس میں مزید بہتری کے لئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ،تقریب سے مصطفائی تحریک پنجاب کے سینئر نائب صدر سیدارشدحسین گیلانی،ممبرمشاورتی کونسل پنجاب مشتاق احمد قادری ،ضلعی جنرل سیکرٹری عرفان نواز ڈوگر،ضلعی فنانس سیکرٹری چوہدری رفاقت حسین مصطفائی نے بھی خطاب کیا ۔بعدازا ضلع بھر سے آئے ہوئے کارکنان کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں