اہم خبریں

چھانگامانگاجنگل نیشنل پارک عیدکےتیسرےروز تک تین لاکھ سیاحوں کی آمد رپورٹ:- ارشد حسین گیلانی مصطفائی نیوز چھانگامانگا

 

   چھانگامانگاجنگل نیشنل پارک عیدکےتیسرےروز تک تین لاکھ سیاحوں کی آمد

عید الفطر کی خوشیاں منانے کے لئے سیاحوں نےچھانگامانگاجنگل کارخ کر لیا عید کےتیسرے روز بھی مرد و خواتین اوربچوں،بوڑھوں کارش دیکھنے میں آرہا تھااورایک محتاط اندازے کے مطابق تین لاکھ سے زائد افراد سیر وتفریح سےلطف اندوز ہوئے محکمہ جنگلات کےذرائع کے مطابق دولاکھ میں سےزائد موٹرسائیکل، ایک ہزار چھوٹی بڑی گاڑیاں اورچنگ چی کی بڑی تعداد کےذریعے سیاح نیشل پارک پہنچتے رھے فاریسٹ پارک میں آج بھی عوام کاوہی جوش و خروش تھاچھانگا مانگا جنگل کی سیر کرانے کےلئےتین ٹرام جن میں دو ڈیزل اورایک سٹیم انجن سےرواں دواں تھیں  سےایک لاکھ کےقریب سیاح جنگل کانظارہ کرچکےہیں مہتابی جھیل،جھولاپل،کشتی رانی،جوائےلینڈ اورکھانےپینےکی من پسنداشیاءسےسبھی یکساں مزےلیتےرھے جبکہ 40ایکڑ رقبہ پر محیط وائلڈ لائف پارک میں 15ہزارسےزائد سیاحوں نےمختلف انواع و اقسام کےجانوروں،پرندوں اورآبشارکانظارہ کیاوائلڈ لایف پارک میں انڑی فیس اور پارکنگ شیڈول کے مطابق لاگوتھی جبکہ فاریسٹ پارک میں سیاحوں کی انڑی اور پارکنگ بالکل فری تھی امن وامان اور جان ومال کےتحفظ کےلئےتھانہ چھانگا مانگا اور چونیاں کےاہلکار،لیڈیزپولیس اورمحکمانہ طور پر 70سےزائد ملازمین مختلف مقامات پہ ڈیوٹی پرمامور تھےپارک میں ابتدائی طبئ امدادکےمفت انتظام سے100کےقریب مریضوں نےاستفادہ کیاجبکہ چھانگا مانگا ہسپتال کی ایمرجنسی نےبھی معمولی نوعیت کے200افرادکوطبئ امدادفراہم کی ریسکیو 1122کاسکواڈ بھی اس میں شامل تھا 2022کی عیدالفطر نےچھانگامانگاپارک میں رش کےسارےریکارڈ ٹوڑدیئےہیں مصطفائی نیوزکےمطابق سیاحوں کی آمد کا سلسلہ 8اپریل اتوار تک جاری و ساری رہے گا
رپورٹ:- ارشد حسین گیلانی مصطفائی  نیوز چھانگامانگا

 




 

 



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.