اہم خبریں

ملتان : سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب کا عرس پرمصطفائی رضاکاروں کے المصطفیٰ فری میڈیکل کیمپ کا دورہ

 


ملتان: ممتاز روحانی پیشوا غزالئ زماں علامہ سید احمد سعید کاظمی رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر حسب روایت اس سال بھی مصطفائی رضاکاروں نے  المصطفی ویلفئر سوسائٹی رجسٹرڈ ملتان کے تحت ممتاز سماجی رہنما ڈاکٹر تسلیم قریشی کی سربراہی میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا اور عرس کی تقریبات میں شریک سینکڑوں زائرین کو مفت طبی خدمات اور ادویات فراہم کیں۔ ممتاز سماجی و دینی رہنماوں نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔اور خاص طور پر سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب بانی رکن انجمن کا مصطفائی رضاکاروں کے المصطفیٰ فری میڈیکل کیمپ کا دورہ۔اور المصطفی ویلفئر سوسائٹی ملتان  کی سماجی خدمات کو سراہا۔

 یاد رہے کہ ملتان میں بزرگان دین کے اعراس کے موقع پر المصطفی فری میڈیکل کیمپ  کا سلسلہ گزشتہ 40 برس سے جاری ہے۔ اس دور میں نشتر میڈیکل کالج ملتان میں زیرتعلیم انجمن طلبا اسلام کے سینئر کارکنان اس کا اہتمام کرتے رہے ہیں ۔ اسی کی دہائی میں المصطفی فری میڈیکل کیمپ کی روایت کو فروغ دینے والے کارکنان میں ڈاکٹر تسلیم قریشی، ڈاکٹر ظفر اقبال اعوان ، ڈاکٹر عزیز عاصم ، ڈاکٹر سعید مرحوم ، ڈاکٹر لیاقت قریشی نے نمایاں خدمات انجام دیں۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.