اہم خبریں

خانیوال :المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے کارکن افطاری کروانے میں مصروف : رپورٹ : محمد اسلم الوری

 

 مصطفائی دسترخوان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
المصطفی ویلفئر سوسائٹی خانیوال کاقیام اس سلسلہ خیر ہی کی ایک کڑی ہے جو 1968ء میں  انجمن طلبا اسلام کے قیام سے جاری ہے۔ انجمن طلبا اسلام کے سابق مرکزی صدر احمد وقار مدنی ڈاکٹر طارق محمود اور ڈاکٹر خلیل الرحمان اور دیگر رہنماوں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے_82/ 1981میں المصطفی کے نام سے جاری سماجی سرگرمیوں کو 1983ء میں  محکمہ سماجی بہبود حکومت پنجاب سے باقاعدہ منظوری کے بعد المصطفی ویلفئر سوسائٹی راولپنڈی کی شکل دی۔ بعد ازاں مصطفائی تحریک کے قیام کے بعد مصطفائی معاشرہ کی تشکیل کے لئے ایک ملک گیر منصوبہ کے تحت  سماجی و تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ المصطفی ویلفئر سوسائٹیز اور مصطفائی اسکولوں کے نام سے ملک کے دیگر شہروں تک وسیع کرنے کا آغاز ہوا۔اسلام آباد کراچی لاہور کوئٹہ قصور ملتان فیصل آباد مظفر آباد ایبٹ آباد وغیرہ کا قیام اس کی روشن مثال ہے۔ المصطفی کے نام سے قائم ہر شاخ مروجہ قوانین کے تحت رجسٹرڈ ایک آزاد و خود مختار تنظیم ہے جس کا سیاست یا کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کے مابین واحد رشتہ اور نظریہ مصطفائی معاشرے کے قیام کا مشن ہے ۔اس مشن سے  وابستہ ہر کارکن مصطفائی رضاکار کہلاتا ہے۔ مصطفائی رضاکاروں کی سماجی خدمات کو متعدد بار عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ المصطفی ویلفئر سوسائٹی کے تحت خدمت انسانیت کے کام کو وسیع و مستحکم کرنے کے لئے صرف اور صرف اللہ اور اس کے رسول کی رضا کو پیش نظر رکھیں۔ اسے ہر قسم کی سیاست اور شخصیت پرستی سے پاک رکھیں تاکہ اللہ کریم اس میں برکتیں عطا فرمائے۔ مصطفائی مشن سے وابستہ  تعلیمی و سماجی خدمات کا یہ سلسلہ ملک بھر کے عاشقان رسول کی محنتوں اور کسی بھی طرح کی نمودونمائش سے دور گمنام اہل خیر کے دم سے قائم ہے۔ اللہ کریم ہم سب کو ذاتی نمودونمائش،  گروہی مفادات اور سیاسی اغراض سے بالا تر ہو کر صرف اور صرف اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی رضا کے لئے بلا امتیاز دنیا بھر کے انسانوں  خاص کر گردوپیش کے مستحق افراد کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کی توفیق اور ہمت عطا فرمائے۔ المصطفی ویلفئر سوسائٹی خانیوال کے مصطفائی رضاکاروں کی طرف سے مصطفائی دستر خوان کا آغاز ایک قابل رشک اقدام ہے۔ امید کی جاتی ہے یہ اقدام آگے چل کر بڑے تعلیمی و صحتی منصوبوں کے قیام کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔



 

 

 

 

 

 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.