اہم خبریں

ٹانڈہ : حضرت علی کرم اللہ وجہ الکریم کا یوم شہادت

 

 مصطفائی تحریک پاکستان ملک بھر کی طرح ٹانڈہ ضلع گجرات میں 21 رمضان المبارک کی نسبت سے  یوم شیر خدا کرم اللہ وجہ الکریم جوش و جذبے اور انتہائی عقیدت کے ساتھ منایا گیا ۔
💐💐💐💐💐💐💐💐
پروگرام  کی صدارت  🌹 ۔علامہ قاری غلام رسول صدر جماعت اہلسنت ٹانڈہ نے کی  جبکہ مہمانان خصوصی 💥۔محترم المقام ڈاکٹر محمد اکرم مصطفائی صاحب ۔ضلعی صدر مصطفائی تحر یک گجرات ۔🌹چوہدری ناصر عباس وڑائچ صاحب ۔جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک ضلع گجرات🌹 تھے
پروگرام میں تلاوت قرآن نعت رسول مقبول  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی جبکہ منقبت بحضور شیر خدا کرم اللہ وجہہ الکریم قاری مقبول احمد قادری صاحب نے پیش کی، نظامت کے فرائض عبدالقادر مصطفائی نے سر انجام دیے ، ڈاکٹر محمد اکرم مصطفائی نے خصوصی خطاب کیا اور اپنے خطاب میں کہا حضرت سیدنا مولا علی شیر خدا کرم اللہ وجہ الکریم کے گھرانے اور خاندان کی اسلام کے لئے بے مثال قربانیاں ہیں ،آپ کی عظمت و شان کو اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود بیان فرمایا ہے ،اور ہمیں دور حاضر ہمیں اس بات کو خوب یاد رکھنا چاہیے کہ سرکار صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس کا میں مولا ہوں اس کا علی مولا ہے،
 قاری غلام رسول صاحب نے اپنے خطبہ صدارت میں کہا اہل سنت کے نظریات اور عقائد ہمیں اہل بیت کی محبت اور غلامی کا درس دیتے ہیں ،پروگرام میں پروفیسر کاشف شریف  مصطفائی ۔محمد احسان اللہ مصطفائی تحریک اور انجمن طلبہ اسلام  ٹانڈہ کے عہدے داران کارکنان اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائے آخر میں ملک و ملت کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور حاضرین کو افطاری کروائی گئی جس کا انتظامیہ نے بہترین انتظام کیا ہوا تھا۔

 


 

 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.