اہم خبریں

ڈویژنل ذمہ داران مصطفائی تحریک فیصل آباد کی تنظیم المدارس کے امتحان میں شاندار کارکردگی پر جامعہ قادریہ رضویہ فیصل آباد کی انتظامیہ ،اساتذہ و طلبا کو مبارکباد

 


 

سعید علی عمران ڈویژنل صدر مصطفائی تحریک فیصل آباد اور ڈاکٹرمحمد تیمور خان ڈویژنل جنرل سیکرٹری  کی تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے سالانہ امتحانات 2022 میں طلبا کےملکی سطح  کی پوزیشنز لینے  پر جامعہ قادریہ رضویہ مصطفٰی آباد فیصل آباد کے مہتمم جناب  ضیا المصطفٰی نوری ، اساتذہ کرام اور طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اور مزید عزتوں کامیابیوں کامرانیوں اور ترقیوں کے لیے دعا گو ہیں۔

 طالب علم احمد شیر ولد محمد رمضان نے شہادۃ العالمیہ فی العلوم  العربیہ والاسلامیہ میں 1108 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 طالب علم محمد رضوان ولد نواب خان نےشہادۃ الثانیہ  الخاصہ میں 1116 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

طالب علم محمد طلحہ بلال  ولد محمد بلال  نے شہادۃ الثانیہ  العا مہ میں 1146 نمبر لے کر سوئم پوزیشن حاصل کی۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.