اہم خبریں

سعید علی عمران مصطفائی تحریک فیصل آباد ڈویژن


میسج : سعید علی عمران مصطفائی تحریک فیصل آباد ڈویژن
معزز و محترم سابقین و رفقاء انجمن طلباء اسلام پاکستان
السلام علیکم
آج کا دور میڈیا کا دور ہے۔اور کسی بھی کاز کے بہترین نتائج کے لئے اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ ہماری موجودہ بیدار مغز قیادت نےاس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے حکم دیا ہے۔کہ انجمن طلباء اسلام کے وہ ساتھی جو پرنٹ میڈیا،الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر کسی بھی حوالے سے ایکٹو ہیں.پریس سے وابستہ ہیں۔صحافتی ذمہ داریاں شوقیہ یا پروفیشنلی نبھا رہے ہیں۔صحافت سے وابستہ ان دوستوں سے رابطہ کروں۔تاکہ ہم لوگ مل جل کر نہ صرف اپنی پروفیشنل استعداد کار کو بڑھا سکیں بلکہ ایک دوسرے کے لیے معاون بھی ثابت ہو سکیں.اور اسی طرح نظریاتی بنیادوں پر بھی مضبوط ہو کر کام کر سکیں . اس سلسلے میں ان شاءاللہ بہت سی خوشخبریاں آئندہ کچھ عرصے میں آپکو ملیں گی۔ان شاءاللہ چند دن تک تحریک کی ویب سائٹ لانچ کی جارہی ہے ۔علاوہ ازیں مرکز کی طرف سے ایپ ڈویلپ کروانے کا آپ نے سن رکھا ہو گا۔میری آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ اس معاملے میں کھل کر مدد کریں اور دوستوں سے رابطہ کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں. آپ میں سے جو ساتھی بھی صحافتی کام کر رہے ہیں یا جن کے علم میں ایسا کوئی ساتھی ہو وہ ازراہ نوازش میرے پرسنل نمبر پر رابطہ کرلیں. اپنا نام ، صحافتی شعبہ اور پتہ اور انجمن طلباء اسلام میں سیشن اور عہدہ یا تنظیمی حیثیت میں آپ سب کا شکرگزار ہوں گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.