سرکلر نمبر 2
مرکزی رابطہ دفتر ظہور پلازہ دربار مارکیٹ لاہور
امید واثق ہے کہ آپ مصطفائی معاشرے کے قیام کیلئے تگ ودو میں ہونگے اور کرونا وائرس سے خود کو اور اپنی فیملی کو محفوظ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے خدمت انسانیت میں مصروف عمل ہونگے
برادرم؛ رمضان المبارک اپنی رحمتوں سے نوازنے کیلئے ہم پہ سایہ فگن ہے موجودہ حالات مں مرکزی مشاورتی کونسل کا اجلاس ممکن نہیں تھا اس لئے قائد تحریک جناب غلام مرتضیٰ سعیدی کے حکم پر وٹس اپ اور دیگر ذرائع سے مرکزی کابینہ کی مشاورت سے چند ایک فیصلے کئے گئے جو درج ذیل ہیں،
1: 3رمضان المبارک کو سیدہ فاطمۃ الزہراء، 10 کو سیدہ خدیجۃالکبری، 16 کو سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللّہ تعالیٰ عنھنا کے ایام اور 17 کو غزوہ بدر، 21 کو شھادت حضرت علی المرتضی رضی اللہ عنہ اور 27 کو نزول قرآن اور یوم پاکستان کے طور پر منایا جائے۔
تقریبات کی بجائے تحصیل، ضلع اور دیگر سطح پر سوشل میڈیا ذرائع سے فائدہ اٹھا کر محافل کا انعقاد کیا جائے۔
2: اپنے ارد گرد غربا اور مساکین کیلئے "رمضان المبارک پیکج" کا اہتمام کر کے ان کی داد رسی کی جائے۔
3:مساجد کو روزانہ بالخصوص جمعہ کے دن جراثیم کش پانی سے دھونے کا اہتمام کیا جائے۔
4: اللّہ کریم اپنے پیارے حبیب صل اللہ علیہ والہ و سلم کے صدقے رمضان المبارک کی برکتوں سے پوری دنیا کو کرونا سے نجات عطا فرمائے تو عید کے موقع پر "عید ملن پارٹیوں کا اہتمام کیا جا سکے۔
5: صوبے اضلاع اور اضلاع تحصیل اور مقامی تنظیم سازی کو مکمل کریں۔
نوٹ: موبائل فون پر مصطفائی تحریک کی ایپ کی تیاری کا عمل جاری ہے قائد تحریک جلد اس سلسلہ میں جوشخبری دیں گے۔
6: دستورالعمل میں ممکنہ اور موجودہ حالات کے مطابق تبدیلیوں کیلئے جناب میاں فاروق مصطفائی سابق امیر مصطفائی تحریک کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے جو سفارشات مرتب کر کے مرکزی مشاورت کونسل کو منظوری کیلئے دے کی اس سلسلہ میں کوئی بھائی رائے دینا چاہتا ہو تو وہ جناب میاں فاروق مصطفائی ،قائد تحریک جناب غلام مرتضیٰ سعیدی یا راقم الحروف کو لکھ کر بھیج سکتا ہے جس پر کمیٹی غوروخوض کرے گی۔
7: سندھ کی تنظیم سازی کیلئے جناب عابد قادری اور کشمیر کی تنظیم سازی کیلئے جناب حافظ خالد مصطفائی ایک ماہ میں قائد تحریک کو رپورٹ کریں.
تمام متعلقہ ذمہ دار سرکلر کو ایک مرتبہ پھر پڑھ کر عمل کو یقینی بنائیں۔
اللّٰہ تعالیٰ اور اس کا پیارا حبیب صل اللہ علیہ والہ و سلم ہم سب کا حامی وناصر ہو ۔ والسلام
راہ عشق ومحبت میں آپکا ہمسفر
حافظ محمد قاسم مصطفائی
مرکزی سیکرٹری جنرل مصطفائی تحریک پاکستان
0321_03332002456
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں