اہم خبریں

مصطفائی سیکریٹریٹ لاھور: ایک پروقار مصطفائی بیٹھک کا انعقاد

 

مصطفائی سیکریٹریٹ لاھور میں مصطفائی بیٹھک 

سابقہ مرکزی صدرانجمنِ طلبا اسلام,سابقہ امیر مصطفائی تحریک جناب طارق محمود رضا کی اٹلی سے لاھور تشریف آوری کے موقع پر المصطفے ویلفیئر سوسائٹی لاھور کے زیرِ اھتمام مصطفائی احباب سے ان کی ملاقات کے لئے مصطفائی سیکریٹریٹ نیشنل ھاؤس لاھور میں ایک پروقار مصطفائی بیٹھک کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی جناب حافظ طارق محمود رضا کے علاؤہ جناب غلام مرتضی سعیدی مرکزی امیر مصطفائی تحریک پاکستان،جناب شیخ طاھر انجم صدر المصطفےٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان،جناب ڈاکٹر حمزہ مصطفائی مرکزی راھنما مصطفائی تحریک پاکستان،جناب فہیم اعظم صدر ھیلپ مشن پاکستان اور جناب ڈاکٹر طارق محمود احمد مرکزی نائب صدر المصطفےٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے علاؤہ دیگر مرکزی و ضلع لاھور کے ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔تقریب کے باقاعدہ آغاز سے قبل قائدین نے تنظیمی دلچسپی کے  مختلف امور پر تبادلہ خیالات اور مشاورت کی جس کی روشنی میں کئی اقدامات بھی تجویز کئے گئے۔باقاعدہ پروگرام کانفرنس روم میں منعقد ھوا جس کے آغاز پر المصطفےٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کی سماجی و رفاھی خدمات کو پردہ سکرین پر ڈاکومینٹری کی صورت میں پیش کیا گیا جس کے بعد مہمان خصوصی اور قائدین نے مختصر گفتگو فرمائی۔آخر میں سوال و جواب کا سیشن بھی ھوا۔پروگرام کے اختتام  پر شرکاء کو عشائیہ بھی پیش کیا گیا جس کے دوران قائدین میں دوبارہ گفتگو کا دور ھوا جس کے بعد قائدین اور مصطفائی احباب نے مہمان خصوصی کو انتہائی عزت  کے ساتھ رخصت کیا.








کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.