اہم خبریں

نارنگ منڈی: مصطفائی تحریک نارنگ کے زیراہتمام پہلامقابلہ حسن قرآت کاانعقاد


نارنگ منڈی:گزشتہ رات مرکزاہلسنت نارنگ میں مصطفائی تحریک نارنگ کے زیراہتمام پہلامقابلہ حسن قرآت کاانعقادکیاگیاجس میں 26 بچوں نے حصہ لیامدرسۃ المدینہ فیضان عطار محمدی والا کے طالبعلم سعدحسین نے پہلی مرکزی جامع مسجداہلحدیث ریل بازار کے طالعبلم محمدحذیفہ عبیداللہ نے دوسری اور مرکزی جامع مسجداہلحدیث ریل بازار کے ہی طالبعلم بلال سہیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی

مذہبی سکالرخطیب مرکزاہلسنت نارنگ مفتی شہبازرسول سعیدی نے پہلی ضلعی صدر مصطفائی تحریک شیخوپورہ راناآفتاب احمدخاں نے دوسری اور سٹی صدرمصطفائی تحریک نارنگ راشدنواز اعوان نے تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کومختلف انعامات اور گفٹس دیے

ججز کے فرائض سرانجام دینے والے قاری ندیم فریدی,قاری محمدصابر اور قاری عمر فاروق نے پہلی,دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیے

تلاوت میں حصہ لینے والے 26 بچوں کو بھی میڈل اور انعامات دیے گئے مصطفائی تحریک نارنگ کے عہدیداران اور دیگر مہمانوں نے بچوں کو انعامات دیے

مفتی شہباز رسول سعیدی نے قرآن مجید کی تلاوت اور اس کے فضائل وبرکات بیان کیے تنویرحسین القادری نے نعت فیاض عطاری نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیے

یہ نارنگ منڈی میں شہرکی سطح کامنفرد پروگرام تھاجس میں بین المسالک سطح پر بچوں نے پرجوش حصہ لیااور خوبصورت انداز میں قرآن مجیدکی تلاوت کی 

امیدہے آئندہ بھی نارنگ منڈی میں اس  طرح کے مختلف پروگرامز منعقد ہوتے رہیں گے تاکہ نئی نسل میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ اور خوداعتمادی کو مزید قوت دی جاسکے.

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.