رشحات قلم : سعید علی عمران
کہیں سرراہ ایک نوجوان مصطفائی رضا کار رانا امجد امیر سے ملاقات ہوئی ۔مصطفائی ایپ کے استفسار پر وہ بڑے والہانہ انداز میں کہنے لگا۔ آج قائد محترم غلام مرتضیٰ سعیدی صاحب کا بھی ایپ کے لیے فون آیا تھا۔ کہ آپ کااکاؤنٹ ابھی تک نا مکمل ہے۔ اس کا یہ بتانا تھا اور میں حیرت سے سعیدی صاحب کی شخصیت کے ہمہ جہت پہلووں کو سوچنے لگا۔
کہ آپ متحمل مزاج زیادہ ہیں ۔ کہ بردبار،
آپ پردرویشی غالب ہے. یاکہ خوئے دل نوازی
تحریک کے لیےجدید زمانے کے چیلنجز کا مقابلہ انھوں نےجس دوراندیشی، مستقل مزاجی اور جاں فشانی سے کیا وہ انھی کا خاصہ ہے۔
ایک وقت تھا.جب اپنے پرائے سبھی ان کی کاوشوں کو سعی لاحاصل گردانتے تھے۔آج وہی احباب تنظیم کے تحرک کو امید بھری نظروں سےدیکھ رہے ہیں۔
ایک چھوٹے سے شہر تاندلیانوالہ کا ایک انتہائی جونیئر مصطفائی رضا کار جس کو سعیدی صاحب نہ جانتے ہیں نہ پہچانتے، اسے بھی ایپ کے لیےخود فون کرتے ہیں۔ اور یہ میر کارواں کی خوئے دل نوازی نہیں ہے۔ تو کیا ہے۔
نگہ بلند سخن دل نواز جاں پرسوز
یہی ہےرخت سفرمیرکارواں کےلیے
آج اپنی ان تھک کوششوں سے آپ نے مصطفائی تحریک کو جس مقام پر لا کھڑا کیا ہے۔ کیا یہ ہمیں ترغیب دلانے کے لیے کافی نہیں ہے۔ کہ ہم بھی عشق رسول ﷺ کی اس تحریک کے لیے دل وجان لگا دیں۔۔ احباب کو مصطفائی ایپ کے ذریعے مصطفائی نیٹ ورک میں لائیں۔ اور مصطفائی معاشرہ کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہوں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں