اہم خبریں

سالانہ مصطفائی مقابلہ حسن نعت 2022 کا پاکستان نعت کونسل انٹرنیشنل کے اشتراک سے انعقاد کا فیصلہ


سالانہ مصطفائی مقابلہ حسن نعت کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا ۔ کہ تاندلیانوالہ میں سالانہ مصطفائی مقابلہ حسن نعت 2022  پاکستان نعت کونسل انٹرنیشنل کے اشتراک سے منعقد کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں جناب ایڈووکیٹ عبدالقیوم ترازی صاحب چیف آرگنائزر پاکستان نعت کونسل انٹرنیشنل سے مشاورت شروع ۔ اجلاس میں   مصطفائی تحریک کے ضلعی جوائنٹ سیکرٹری جناب میاں نوید احمد ، سٹی صدر مصطفائی تحریک تاندلیانوالہ جناب جلال الدین محمد اکبر ، المصطفٰی ویلفیئر سوسائٹی تاندلیانوالہ کے صدر جناب سر طارق پرویز ، مصطفائی نعت کونسل تاندلیانوالہ کے صدر جناب میاں محمد شفیق شاہد، جناب محمد ارشد SDO ایریگیشن لاہور ، جناب نصیر احمد صاحب،جناب مرزا شیر خان ، جناب ندیم احمد بٹ صاحب ، رانا امجد امیر، فیض نگینہ نعت اکیڈمی کے مہتمم جناب عامر سہیل یوسفی صاحب اور سعید علی عمران کی شرکت ، آخر میں پرنسپل اپیکس سکول جناب قمر حیات صاحب کے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی خوشی میں احباب کی مٹھائی سے تواضع کی گئی۔








 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.