اہم خبریں

راولپنڈی: قائد اعظم کا تصور قومی زبان 🔘 رپورٹ: محمد اسلم الوری

 


 🔘  قائد اعظم کا تصور قومی زبان
قوم کی ترقی اور یک جہتی کے لیے ایک قومی زبان اختیار کرنا ہوگی، جو میرے نزدیک اردو ہے۔
مجلس مذاکرہ سے مقررین کا خطاب
راولپنڈی: نفاذ قومی زبان تحریک پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے۔  قومی زبان اردو کا نفاذ ہماری قومی اتحاد و یکجہتی، معاشی ترقی کی ضامن  اور   دفاعی حکمت عملی میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے ۔ قومی زبان کے فوری نفاذ سے دانستہ گریز بانئ پاکستان قائد اعظم کے افکار سے روگردانی اور دستور پاخستان کی کھلی توہین ہے۔ان خیالات کااظہار آج قائد اعظم کے یوم پیدائش پر تحریک نفاذ اردو کے زیراہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل میں قائد اعظم کا تصور قومی زبان کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ممتاز شاعر اور ماہرتعلیم پروفیسر جمیل عالی تقریب کے صدر جبکہ ڈاکٹر محمد افضل راو سابق وائس چانسلر جامعہ اسلامیہ بہاولپور مہمان خصوصی تھے۔سیمینار سے ڈاکٹر نعیم اکرم،  ڈاکٹر صغیراحمد  ، ڈاکٹر۔۔۔۔ ، ڈاکٹر ۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر ساجد خاکوانی، تحریک کے سرپرست محمد اسلم الوری، مرکزی نائب صدر سید ظہیر گیلانی،  تحریک کے صدر عطاءالرحمان چوہان نے خطاب کیا۔
ڈاکٹر افضل راو نے قومی زبان اردو  کو مسلح افواج اور تمام صوبوں  میں رابطے کی واحد زبان کی بدولت اسے قومی دفاع کی ضمانت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر اشرافیہ نے اپنے مذموم مقاصد کے لئے نفاذ اردو کا راستہ روک رکھا ہے جس سے ملک میں جہالت ، غربت اور معاشی پسماندگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ممتاز ادیب شاعر اور ۔دانشور پروفیسر جمیل عالی نے کہا کہ نفاذ اردو ایک طبقاتی مسئلہ بن چکا ہے۔ مقتدر طبقہ اور اشرافیہ قومی  زبان میں اظہار خیال کی استعداد پیدا کرنے کی بجائے اس کو ذریعہ تعلیم اور سرکاری زبان بنانے کے دستوری تقاضوں پر عمل درآمد میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں۔ انہوں نے اردو کو فوری طور پر علوم و فنون کے لئےذریعہ تعلیم بنانے، سرکاری دفاتر میں دفتری زبان کے طور پر نافذ کرنے اور  مقابلے کے امتحانات انگریزخ کے ساتھ اردو میں لیے جانے کا مطالبہ کیا۔
تحریک کے سرپرست اسلم الوری نے کہا کہ اردو دنیا کی ترقی یافتہ زبانوں میں شمار ہوتی ہے اور یہ عالم اسلام میں سب سے زیادہ بولی اور سمجھی جانے والی زبان ہے۔ اردو کو ریاستی زبان اور ذرئعہ تعلیم بناکر ہم قومی زبان کے  دامن میں پنہاں لسانی توانائی کو قومی ترقی کے لئے بروئے کار لاسکتے ہیں۔ اس موقع پر مقابلہ مضمون نویسی میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ وطالبات کو نقد انعامات اور اسناد بھی پیش کی گئیں۔سیمینار میں مختلف شہروں سے آئے ہوئے طلبا، اساتذہ، صحافیوں اور اہل علم نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر جمیل عالی، ڈاکٹر افضل راو، پروفیسرراشد سدھو، صوفی دانشور سائیں نعیم، سوچ ویب چینل کی ںتظامیہ، قدوائی فاونڈیشن کے رہنما عشرت قدوائی، مصطفائی تحریک کے رہنما احمد وقار مدنی ، پروفیسر صغیر عاصی اور دیگر مہمانوں نے تحریک نفاذ اردو کے رہنماوں کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

تحریک نفاذ اردو پاکستان
www.tnupak.com 

 






 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.