اہم خبریں

راولپنڈی : پاکستان نعت کونسل انٹرنیشنل کے زیر اہتمام کل پاکستان قومی مقابلہ حسن نعت کا فائنل

 

قومی مقابلہ حسن نعت 2021 کے فائینل کی تقریب ضلع کچہری اولپنڈی کے مرکزی ھال میں منعقد ہوئی۔ جس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات سے منتخب شدہ 100 سے زائد ثناء خوانوں نے حصہ لیا فیصل آباد کے محمد عثمان چشتی نے کانٹے دار مقابلہ کے بعد بڑے بچوں کی کیٹگری میں اول پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈلیسٹ کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے موٹرسائیکل کا انعام حاصل کر لیا اسی طرح ایبٹ آباد کی کمسن لڑکی زینب نور نے لڑکیوں میں اول   پوزیشن حاصل کر کے سونے کے زیورات حاصل کئے، اسی طرح چھوٹے بچوں میں لاہور شہر کا عبداللہ اول آیا جسے نقد رقم دی گئی اس موقع پر بشارت اللہ خان ٓیڈوکیٹ سپریم کورٹ، ندیم اختر بھٹی، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ،محمد یونس نادر چوہدری ایڈوکیٹ ھائی کورٹ اور پشاور کے پیر ساجد ندیم قادری کو پاکستان نعت کونسل انٹرنیشنل کا تا حیات سپریم ھیڈمقرر کیا گیا اور ئجیرہ کے صاحب زادہ سہیل اختر کو آزاد کشمیر کا صدر جب کے کوٹلی کے چوہدری غیاث احمد کو صدر اور علی اکبر چغتائی ایڈوکیٹ کو نائب صدر منتخب کیا گیا اور صوبہ پنجاب کے لئے فتح جنگ کے ملک محمد علی کو صدر جب کے گجر خان کے پروفیسر فدا حسین کو جنرل سیکٹری اور بھکر کے مزمل عارض کو نائم صدر بنائے جانے کا علان کیا گیا۔پاکستان نعت کونسل کے چیرمین میاں عبدالقیوم ترازی ایڈوکیٹ نے متخب ہونے والے عہدیداروں سے حلف لیا اور بعدازاں دیگر حصہ لینے والے ثناء خوانوں میں چوہدری یونس نادرنے انعامات تقسیم کیئے اور پیر ساجد ندیم قادری اور علامہ عظمت حسین ترمزی نے ملک اور قوم کے لئے دعا کی۔













 

 

 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.