اہم خبریں

گڑھا موڑ : صدر مصطفائی تحریک پنجاب جنوبی جناب محمد ارشد تبسم ایڈوکیٹ کا شجرکاری مہم کا آغاز

  

 


 حافظ آباد  : مصطفائی تحریک کے زیرِاہتمام شجرکاری شادابی پاکستان مہم
 




 
 
 
 منڈی بہاوالدین : مصطفائی تحریک  کے زیر اھتمام یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر شادابی پاکستان مہم 2021ء
مصطفائی تحریک ضلع منڈی بہاوالدین کے زیر اھتمام یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر شادابی پاکستان مہم 2021ء کے سلسلہ میں مرکزی عید گاہ پھالیہ ،،ساھنا ، ،ڈگری کالج ملکوال اور المصطفے ٹف ٹائل اینڈ بلاک فیکٹری شوگر ملز روڈ منڈی بہاوالدین میں شجر کاری کی گئی. جس میں مصطفائی تحریک کے دوستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی
شجر کاری کی تصویری جھلکیاں
 






 گجرات :  پاکستان فلاح پارٹی اور مصطفائی تحریک کے زیر اہتمام  یوم شادابی پاکستان


 
 لالہ موسٰی :  جشن آزادی پاکستان اور شادابی پاکستان مہم ۔
 
ماشاء اللّه ۔
الحمداللّه ۔
آج 14 اگست ۔2021, بروز ہفتہ  مصطفائی  ماڈل سکول لالہ موسیٰ ۔اور  مصطفائی  ماڈل سکول علی چک  میں جشن آزادی پاکستان  شادابی پاکستان مہم ۔
کے  شاندار زبردست پروگرام میں شمولیت پر بہت خوشی ہوئی شاندار کیک کٹنگ اور ملی نغموں کے پروگرام اور بھرپور شجرکاری  میں اسکول کے بچے بچیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر میں محمد اکرم مصطفالی صدر مصطفالی تحرک ضلع گجرات نے خصوصی  شرکت کی اور کہا کہ   ، ،محمد جمیل مصطفائی صاحب  پرنسپل  مصطفائی ماڈل سکول لالہ موسی  اسکول اسٹاف۔
محمد ندیم مصطفائی  پرنسپل مصطفی ماڈل سکول علی چک لالہ موسی اسٹاف  مبارک باد کے مستحق ہیں  پروگرام میں سر سلامت علی ۔چوہدری احسان قادر وڑائچ محمد ابراہیم ۔
 مصطفائی ۔سر محمد علی اور دیگر اساتذہ کرام طلبہ و طالبات میں بھرپور شرکت کی ۔
آخر میں ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
اللہ تعالی ہماری اس ادنیٰ کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے آمین ❤️❤️❤️❤️❤️💐💐💐🌹🌹🌹🌹





 گجرات :   مصطفائی تحریک کےزیر اہتمام   یکم اگست سے 14 اگست شادابی  پاکستان  مہم
الحمداللّه ۔
ماشاءالله
گجرات )
آج 11 اگست  2021بروز بدھ
 مصطفائی ماڈل ہائی سکول سوک کلاں ضلع گجرات میں  ملک بھر میں  یکم اگست سے 14 اگست شادابی  پاکستان  مہم کے سلسلہ میں  جوش و خروش کے ساتھ شجر کاری پروگرام منعقد ہوا
تلاوت قرآن پاک ۔
نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ۔
اور سرسبز و شاداب پاکستان ۔
خوبصورت پاکستان
کے کے موضوع پر سر محمد
ابو بکر نعیمی پرنسپل مصطفائی ماڈل ہائی سکول سوک کلاں  اور ڈاکٹر محمد اکرم مصطفائی صدر مصطفائی  تحریک ضلع گجرات نے طلبہ کو خطاب کیا اور اس کی اہمیت سے آگاہ کیا ۔
درخت لگانا صدقہ ہے۔ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  ہے ۔
پاکستان کو خوبصورت بنانے کے لئے ماحول کو صحت مند اور انسان دوست بنانے کے لیے ہر فرد  کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے  اور درختوں اور پودوں کو زیادہ لگا کر ہم سب یہ ذمہ داری اپنی پوری کر سکتے ہیں۔
مصطفائی تحریک ۔المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی۔انجمن اساتذہ  ۔انجمن طلباء اسلام ۔اور دیگر مصطفائی  برادری کے ادارے ایک پودا ایک فرد مہم کو زور و شور سے منا رہے ہیں اس موقع پر  مصطفائی  ماڈل سکول سوک کلاں کے وائس پرنسپل سر ذوالقرنین  ،سر نور حسین ۔سر محمد آصف،سر لائق حسین مرزا ۔سرکرامت علی  موجود تھے تمام اساتذہ نے ایک ایک پودا اپنے دست مبارک سے لگایا۔
ملک و ملت اور ادارہ ہذا کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گی۔  
اللّه تعالی اپنے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کس صدقے سے ہماری اس ادنیٰ کاوش کو قبول فرمائے ۔
آمین ❤️❤️❤️🌹🌹🌹🌹
 





 
 

جھنگ : مصطفائی تحریک  کے مصطفائی رضا کاروں نے شادابی پاکستان مہم 2021ء کا آغاز شاہ جیونہ سے کیا۔
جناب محترم پیر سید طاہر عمر شاہ چشتی حمیدی نے دعا فرماتے ہوئے پہلا پودا لگایا دربار حضرت پیر شاہ جیونہ قبرستان میں 14 پودے لگائے گئے۔
مصطفائی رضاکاروں میں مصطفائی تحریک ضلع جھنگ کے صدر جناب محمد سلیمان مصطفائی ، شیر زمان خان سیالوی، علامہ محمد عثمان رضا، محمد حنیف سیالوی، شہزاد حیدر گل، محمد عثمان علی، محمد نعمان، مصطفی حیدر و دیگر موجود تھے۔

 


 







 

 

  گوجرانوالہ :  شادابئ پاکستان مہم  و یوم تاسیس مصطفائی تحریک 

 گوجرانوالہ(رپورٹ محمد شبیر انجم مصطفائی)مصطفائی تحریک معاشرے میں موجود برائیوں کے خاتمے اور مصطفائی معاشرے کے قیام کے لئے پر عزم ہے مصطفائی تحریک نفسانفسی کے موجودہ ماحول میں نوید سحر ہے، اس کےکارکنان ملک کی نظریاتی اساس کے پہریدار ہیں مصطفائی تحریک کے کارکنان ملکی سلامتی،بقا و تحفظ کے ضامن اور نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کے امین ہیں ہمیں چاہیے کہ مصطفائی معاشرے کے قیام کے لیے اپنی زندگیوں کوتعلیمات نبوی سے مزین کرتے ہوئے اسوہ حسنہ کو اپنا اوڑھنا و بچھونا بنائیں تا کہ معاشرے سے ظلم و زیادتی اور اقرباء پروری کا خاتمہ ہو سکے ان خیالات کا اظہار پیر سید مستجاب علی شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پور سیداں, ڈویژنل صدر مصطفائی تحریک گوجرانوالہ چوہدری محمد اقبال ہنجراء,ضلعی صدر محمد شبیر انجم مصطفائی,جنرل سیکرٹری ملک نصیر نقشبندی اور دیگر نے مصطفائی تحریک کے 30 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا,اس موقع پر وائس چیئرمین یونین کونسل جگنہ چوہدری امجد علی انصاری, سجاد گجر, ملک علی,چوہدری اصغر علی باجوہ, انیس کھوکھر, سہیل بٹ, باؤ محمد نوید, ڈاکٹر احمد نورانی,   چوہدری محمد ارشد چیمہ,رانا زاہد,خادم حسین گورائیہ, حافظ منور ملک, حافظ محمد نواز انصاری,رانا لیاقت علی, محمد سلیم قادری اور مصطفائی تحریک کے درجنوں کارکنان موجود تھے,تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد اقبال ہنجرا, محمد شبیر انجم مصطفائی اور ملک نصیر نقشبندی نے مزید کہا کہ مصطفائی تحریک نے یکم اگست سے چودہ اگست تک پاکستان کو سر سبز و شاداب کرنے کے لئے شادابئ پاکستان مہم کا آغاز کر دیا ہے شادابئ پاکستان مہم کے حوالہ سے مصطفائی تحریک ضلع گوجرانوالہ کے وفود سرکاری افسران سمیت سیاسی, سماجی, مذہبی جماعتوں کے مقامی قائدین سے ملاقاتیں کریں گے اور عوامی شعور بیدار کرنے کے لئے مصطفائی رضاکار اس عظیم قومی مشن کے لئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے,انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے ہر ایک مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے ایک درخت ضرور لگائیں اور اگر وہ خود یہ ذمہ داری ادا نہیں کر سکتے تو انہیں چاہئے کہ وہ پودے عطیہ کریں تو مصطفائی رضا کار ان کی ذمہ داری ادا کرنے کے لئے تیار ہیں,اس موقع پر انہوں نے دیگر کارکنان کے ہمراہ شادابئ پاکستان مہم کےسلسلہ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیاجبکہ 30ویں یوم تاسیس کےحوالہ سےکیک بھی کاٹا گیا,,,,,,

 




 

 

 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.