اہم خبریں

لاہور : انجمن طالبات اسلام کا احیاء ، تنظیم نو کےلئے 5 رکنی مشاورتی کونسل قائم

 



 انجمن طالبات اسلام کا احیاء  کر دیا گیا
تنظیم نو کےلئے 5 رکنی مشاورتی کونسل قائم
جلد مرکزی کنونشن منعقد کرکے قیادت کا انتخاب کیا جائے گا
ملک بھر میں ہمدرد سازی کی جائے گی اور مختلف تعلیمی اداروں میں یونٹس قائم کیے جائیں گے...
اس بات کا فیصلہ آج  لاہور میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت انجمن طالبات اسلام کی سابق مرکزی ناظمہ محترمہ نصرت سلیم نے کی
اجلاس سے انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر محمد اعظم رانجھا، انجمن طالبات اسلام کی سابق مرکزی ناظمہ محترمہ نصرت سلیم، لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک محترمہ رضوانہ لطیف قادری، عمارہ مصطفائی، ٹانڈہ سے بذریعہ ویڈیو لنک کبری تبسم، محمد نواز کھرل اور تجمل گرمانی نے بھی خطاب کیا.
اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے بھی مختلف شہروں سے طالبات نے شرکت کی ۔
 اجلاس میں زرنین حاجرہ ، وردہ اجمل ، فوزیہ رانجھا ، سدرہ رانجھا ، تحریم بتول ، ایمن بتول ، ماہ نور ، حبیبہ حامد ، اذکی سحر ، فاخرہ ، فزہ ، ثانیہ اعوان ، ردا اجمل ، نتاشا اور زرطش نے بھی شرکت کی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.