اہم خبریں

ایوان خیر لاہور : اجلاس مصطفائی تعلیمات پاکستان ۔۔۔۔۔۔۔۔ 📚 رپورٹ : سعید علی عمران

 

 لاہور: اجلاس مصطفائی تعلیمات پاکستان 📚 رپورٹ : سعید علی عمران

مصطفائی تعلیمات پاکستان کا ایک اہم اجلاس  28 اگست 2021 کو ایوان خیر لاہور میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت جناب قائد تحریک جناب غلام مرتضٰی سعیدی صاحب نے فرمائی۔ مرکزی صدر انجمن طلبااسلام قائد طلباجناب محمد اعظم رانجھا صاحب اور مرکزی صدر پی ایف پی جناب امانت علی زیب صاحب نے خاص طور پر اجلاس میں شرکت فرمائی۔۔ پنجاب بھر سے شعبہ تعلیم سے وابستہ ماہرین تعلیم ، سکولز اونرز ، پرنسپلز اور  اساتذہ کرام نے شرکت فرمائی۔

جناب حافظ قاسم مصطفائی صاحب نے پروگرام کی نقابت کے فرائض سرانجام دئیے۔ جبکہ میاں شہزاد احمد مرکزی خازن مصطفائی تحریک نےپروگرام کے انتظامات کو احسن طریقہ سے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔اور اںجمن طلبا اسلام کے راہنما دانش وڑائچ نے انتظامات میں معاونت فرمائی۔

جناب ذوالفقار حیدر سیالوی صوبائی صدر مصطفائی تحریک پنجاب شمالی ، جناب سلیمان مصطفائی صاحب ، جناب رب نواز  سیالوی صاحب جھنگ سے ، سعید علی عمران ڈویژنل صدر فیصل آباد ، پیر سعید احمد چشتی ڈویژنل صدر ساہیوال، جناب  اعظم سعید صاحب ڈسکہ،جناب احمد شیر گنجیال صاحب جناب ارشد مصطفائی صاحب ضلع سرگودھا، جناب منیر مصطفائی صاحب راولپنڈی ، جناب ڈاکٹر یاسمین لیہ، جناب کرامت بھٹی صاحب مرید کے،جناب اکرم مصطفائی صاحب گجرات کے علاوہ کثیر تعداد میں احباب نے شرکت کی۔پروگرام کے آخر میں جناب محمد اکرام چیمہ ڈویژنل صدر بہاولپور کی وفات پر فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔

 











 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


 

 

 


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.