اہم خبریں

لاہور; تصنیف "من کی نگری " کی عظیم الشان تقریب رونمائی


لاہور; ہائی کورٹ لاہور کے کراچی شہدا ہال میں منعقدہ نئی تصنیف " من کی نگری " کی عظیم الشان تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین ،قومی و سماجی رہنماؤں اور ممتاز قانون دانوں نے کہا ہے کہ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے جس  طرح شعبہ قانون  کے حوالے سے کتابیں تحریر کی ہیں اور خاص طور قومی زبان اردو میں قانونی کتب لکھ ایک اہم قومی فریضہ ادا کیا ہے اسی طرح ان کی نئی کتاب من کی نگری میں  بندے  اور اللہ پاک کے مضبوط تعلق کے حوالے سے جو کچھ لکھا گیا ہے وہ یقینی طور پر ہر شعبہ زندگی سے منسلک ایک ایک فرد کے لیے رہنمائی کا حامل ہے ۔ روزنامہ نوائے وقت کے چیف نیوز ایڈیٹر دلاور چوہدری نے اپنے خطاب میں موجودہ گھٹن کے ماحول میں کتاب سے دوستی کے حوالے سے  پوری قوم پر زور دیا کہ کتاب بینی سے ہی معاشرے میں پھیلی ہوئی کدورتیں ، نفرتیں اور انتہاء پسندی پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ دلاور چوہدری نے ملک بھر میں  یونین کونسل کی سطع پرلائبریریوں  کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ۔  

دیگر مقررین نے اس موقع پر صاحب کتاب اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کو من کی نگری کی اشاعت پر مبارکباد دی اور اس اہم موضوع پر کتاب کی اشاعت کو سراہا۔مقررین نے کہا کہ انسان کی کامیابی اللہ کی یاد سے جڑنے اور دل کو پاک و صاف رکھنے میں ہے ۔ اس کے لیے معاشرے کو باہم محبت کا جزبہ عام کرنا ہو گا۔ نفرتوں اور کدورتوں کو دور کرنا ہو گا۔ من کی نگری کتاب بندے کے اللہ کے ساتھ تعلق اور دل کو پاک اور صاف رکھنے کی راہ دکھاتی ہے۔

 اس موقع پر مقررین نےسپریم کورٹ کے ختم نبوت کے سلسلے میں کیے گئے فیصلے کو مسترد کردیا اور  مطالبہ کیا  کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے کو مکمل  واپس لے اور اسلامیان پاکستان کے جذبات سے نہ کھیلے۔ ہم اس فیصلے کی ہر فورم کر مزاحمت کریں گے ۔پاکستان اسلام کی جاگیر ہے اور نظریہ اسلام ہی اس کی اساس ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ،اہل اقتدار کو بھی ختم نبوت کی حساسیت کا خیال کرنا چاہیے، تقریب میں بڑی تعداد میں وکلا ، سول سوسائٹی ارکان ، علمائے کرام اور مختلف طبقہ ہائے زندگی کے لوگ شریک ہوئے ، تقریب سے دلاور چوہدری کے علاؤہ  صاحب کتاب صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،بیرسٹر محمد احمد قیوم، مظہر برلاس، ڈاکٹر نبیلہ طارق ، ڈاکٹر قراۃ العین ، ناصر اقبال خان ، ڈاکٹر شوکت ورک ، دلاور چودھری ، علی احمد کیانی ، ارمغان مسعود ، ریاض احمد احسان ، سعدیہ ہما شیخ ، ریحان اختر ، علامہ قاسم علوی حکیم میاں یوسف قادری ، پیر مسعود چشتی ، چودھری حفیظ الرحمن ، رانا ضیاء عبدالرحمان ، علی عمران شاہین ،ملک محمد معظم ، ممتاز عارف ، چودھری محمد اسلم ، بدر چشتی ، عامر فاروق ، حسن کمال پاشا ، ڈاکٹر راحیل رفیق,  سید محمد مظاہر ھاشمی، سعید علی عمران جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک پنجاب شمالی، ناصر قادری ،.حاجی شبیر رندھاوا . ایم ایچ شاھین ، محمد اکرم قادری جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن، ثاقب افتخار , حذیفہ عاصمی ، پیر خواجہ عمر عاصمی ، میاں محمد اکرم ، میاں اعظم ، فلک زاہد و دیگر نے خطاب کیا  ۔










 

1 تبصرہ:

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.