نارنگ منڈی : شادابی پاکستان مہم
Shadadi e Pakistan mohim ke tehat Mustafai Tehreek ke karkunan Divisional Sadar Mushtaq Qadri ke zer e quadat, Distt. Sadar Prof. Rana Aftab aur Teh. Sadar Ghafar Wahla ke hamrah, City Sadar Adv. Nawaz Hanjra ke zere intzam Narang Mandi Distt Sheikhupura me shajar kari krte hue. Divisional Naib Sadar Rana Jamat Ali, Joint Secretary M. Arif Bhatti, Rukan e Mustafai Tehreek Rashid Chohan, Nawaz Awan, Mushtaq Bhatti, Shouhail Zafar Chohan aur karkukan
ke kaseer tadad majood thi
گجرات : داؤد تکافل کے ریجنل افس میں مصطفائی تحریک کے یوم تاسیس پر 🎂 کٹنگ پروگرام
الحمدللہ ۔
بطفیل نگاہ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ۔
25 جولائی 2024 ملک بھر کی طرح گجرات شہر داؤد فیملی تکافل کے ریجنل افس میں مصطفائی تحریک پاکستان کے یوم تاسیس کے سلسلہ میں کٹنگ🎂 پروگرام ھوا جس کے مہمان خصوصی محترم شیخ انجم طاہر صدر المصفی ویلفیئر سوسائٹی پاکستان🌹 ۔محترم خواجہ صفدر امین جنرل سیکرٹری المصطفی ویلفیئر سوسائٹی🌹 نے خصوصی شرکت کی میزبان ڈاکٹر محمد اکرم مصطفائی نائب صدر مصطفائی تحریک شمالی پنجاب ۔سینیئر ریجنل مینجر داؤد فیملی تکافل گجرات تھے🌹 انہوں نے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا اور کیک کاٹا گیا مصطفائی تحریک 🇵🇰کی کامیابی اور ملک و ملت کی خوشحالی اور ترقی اور امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔
مہمانوں میں پروفیسر کاشف شریف مصطفائی صدر مصطفائی تحریک ضلع گجرات🌹 ۔چودری ناصر عباس وڑائچ سابق ضلعی جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک🌹 ۔پروفیسر نوید صادق نوید 🌹۔مسٹر فراز احمد ۔🌹غزنفر اقبال محمد عاطف🌹 اور دیگر احباب نے شرکت کی ,
کوٹ رادھا کشن ۔ مصطفائی تحریک کے یوم تاسیس کی پروقار تقریب مرکزی انجمن تاجراں کے آفس میں ،مصطفائی تحریک تحصیل کوٹ رادہاکشن اور انجمنِ تاجران کے اشتراک سے منعقد کی گی ، تقریب سے مصطفائی تحریک لاہور ڈویژن کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر محمد امتیاز سجاد نے کہا کہ مصطفائی تحریک معاشرے کی اصلاح وسماجی خدمت کے لیے برسرپیکار ہے ، انہوں نے کہا کہ نفسا نفسی کے دور میں ہم تعلیم برائے ترقی کے ساتھ ساتھ تعلیم برائے تربیت کے پیغام کو عام کررہے ہیں کیونکہ کوئی بھی شخص اعلی تعلیم حاصل کرکے کسی بڑے عہدہ پر تو فائز ہو سکتا تاہم اس کی تربیت میں والدین کے حقوق ، ہمسائیوں کے حقوق ، اساتذہ کا احترام ، چھوٹوں سے شفقت بنیادی مسائل سے آگاہی نہیں تو اس کی تعلیم نامکمل ہے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انجمنِ تاجران کے سرپرست حاجی لیاقت علی نے کہا کہ ہمارے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ آج مصطفائی معاشرے کی داغ بیل ڈالنے والی مصطفائی تحریک کا یوم تاسیس ہمارے آفس میں منایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ سماجی خدمت کے جذبہ سے سرشارنوجوانوں کے لیے ہماری خدمات ہمہ وقت حاضر ہیں۔ تقریب سے مصطفائی تحریک ضلع قصور کے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر غلام مصطفیٰ ترنم ، انجمن تاجران کے صدر شیخ باؤ محمد افضل مونگا نے بھی خطاب کیا جبکہ انجمنِ تاجران کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد رضا ، مصطفائی تحریک ضلع قصور کے نائب صدر چوہدری جاوید اختر بھلر ، مصطفائی تحریک تحصیل کوٹ رادہاکشن کے صدر جاوید احمد ساقی اپنے دست مبارک سے یوم تاسیس کا کیک کاٹا اور آخر میں استاد الحفاظ قاری ولی محمد نے ملکی استحکام ، فلسطین وکشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کروائی.
آمین پور بنگلہ فیصل آباد : یوم تاسیس اور شادابی پاکستان کے پروگرام کی تصویری جھلکیاں
چھانگامانگا: یوم تاسیس پر شادابی پاکستان مہم
مصطفائی تحریک کےیوم تاسیس پرچھانگامانگا شادابی پاکستان مہم کےسلسلہ میں مصطفائی رضاکار شجرکاری میں مصروف ہیں
شجرکاری رحمت باری پاکستان زندہ باد
مصطفائی تحریک ضلع فیصل آباد کے زیرِ انتظام 25 جولائی 2024 کو ضلعی صدر محمد اشرف بسمل کی زیر صدارت یوم تاسیس کے سلسلے میں ایک عظیم الشان تقریب ھوئ جس میں مصطفائی تحریک پاکستان کے نائب امیر رانا زاہد محمود خان نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصطفائی تحریک پورے پاکستان میں مصطفائی معاشرے کے قیام کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ھے اور ہر شعبے میں انصاف اور امن کے لئے برسرِ پیکا ر ھے مصطفائی تحریک ضلع فیصل آباد کے صدر
محمد اشرف بسمل نے ضلع فیصل آباد کی سرگرمیوں سے تحریکی ساتھیوں کو آگاہ کیا اس اجلاس میں ضلعی نائب صدر رفت قادری جنرل سیکرٹری محمد اسحاق انصاری رکن مصطفائی پارلیمنٹ جاوید یوسفی ملک بخش الہی اور میاں عبدالرشید کے علاوہ کافی تعداد میں ممبران نے شرکت کی
آخر میں تحریکی ساتھیوں نے یوم تاسیس کے سلسلے میں مٹھائی تقسیم کی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی.
مصطفائی تحریک ننکانہ صاحب کی طرف سے یوم تاسیس مصطفائی تحریک انصاری ہاوس ننکانہ صاحب میں منایا گیا ۔
جس کی صدارت صدر مصطفائی تحریک ننکانہ غلام قادری علوی صاحب نے کی ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت کلام پاک ناظم انجمن طلباء اسلام ڈسٹرکٹ ننکانہ حافظ و قاری محمد آصف جمال قادری نے کی ۔نعت رسول مقبول صاحبزادہ سعید احمد انصاری نے پیش کی ۔ صدر مصطفائی تحریک غلام قادر علوی صاحب نے اپنے خطاب میں مصطفائی معاشرے کے قیام پر اکٹھے ھونے کا عہد کیا اور کہا ھمارے نجات مصطفائی معاشرے کے قیام سے ہی ممکن ھے پروگرام میں شاہد احمد سلطانی. شوکت علی قادری۔اشفاق زائر قادری ۔۔جنرل سیکرٹری انجمن طلباء اسلام رانا فیصل منج ۔سردار احمد نواز اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اخر میں کیک کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی.
لالہ موسیٰ:
مصطفائی تحریک پاکستان کے یوم تاسیس کے موقع پر کیک کٹنگ ہوئی۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔تلاوت حافظ محمد حماد نے کی۔ اس کے بعد نعت اور سلام کا شرف جناب جواد حسین نوری صاحب نے حاصل کیا۔ دیگر احباب میں پروفیسر طاہر صاحب ۔ پروفیسر محمد جاسم بشیر صاحب۔ سر محمد بخش صاحب۔اور جناب قیصر سرور صاحب شامل تھے۔اس موقع پر مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر محمد اکرم مصطفائی صاحب (نائب صدر مصطفائی تحریک شمالی پنجاب) (جناب پروفیسر کاشف مصطفائی صاحب صدر مصطفائی تحریک گجرات)(جناب ندیم مصطفائی جنرل سیکرٹری کھاریاں مصطفائی تحریک.جناب محمد ناصر وڑائچ صاحب سابق جنرل سیکرٹری گجرات)(جناب غضنفر حیدر جوائنٹ سیکرٹری
مصطفائی تحریک لالہ موسیٰ ) اور دیگر دوست احباب نے شرکت فرمائی۔
تما م دوست و احباب کا شکریہ کہ انہوں نے اپنی مصروفیات میں سے وقت نکالا۔
محمد جمیل مصطفائی جنرل سیکرٹری ضلع گجرات
لاہور:
مصطفائی تحریک لاہور کے زیر اہتمام یوم تاسیس کی تقریب میں محمد اکرم قادری جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک لاہور ڈویژن خطاب کرتے ہوئے.
جناب احمد رضا قادری صدر مصطفائی تحریک لاہور اور پروفیسر رانا آفتاب صاحب صدر مصطفائی تحریک ضلع شیخوپورہ و دیگر شریک ہیں.
ڈسکہ:مصطفائی تحریک کے یوم تاسیس کی تقریب اورشادابی پاکستان مہم
مصطفائی تحریک کے یوم تاسیس کے سلسلہ میں مصطفائی تحریک ڈسکہ کے زیر اہتمام کیک کٹینگ کی تقریب زیر صدارت چوہدری ظہیر نذیر منعقد ہوئی۔تقریب میں صوبائی ڈائریکٹر علوم پبلشر محمد اعظم سعید ایڈووکیٹ ۔سابق ڈویژنل ناظم ATIساجد نوید ہنجرا، سا بق ضلعی ناظم ATI آصف مغل، ضلعی جنرل سیکرٹری خرم شہزاد چیمہ، جنرل سیکرٹری ڈسکہ میاں محمد ناصر ایڈووکیٹ، طارق جرال،حسن بٹ نے شرکت کی۔
مصطفائی تحریک ڈسکہ کے زیر اہتمام
شادابی پاکستان شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے گئے۔
مصطفائی تحریک ڈسکہ کے صدر چوہدری ظہیر نذیر کی قیادت میں۔محمد اعظم سعید ایڈووکیٹ صوبائی ڈائریکٹر علوم پبلشر،
ساجد نوید سابق ڈویژنل ناظم، آصف مغل سابق ضلعی ناظم ، خرم شہزاد چیمہ میاں ناصر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری مصطفائی ڈسکہ بھی موجود تھے
سرگودہا :
مصطفائی تحریک کے یوم تاسیس کے موقع پر صدر مصطفائی تحریک ڈویژن سرگودہا جاوید مصطفائی صاحب ممبر ڈویژنل کمیٹی شادابی پاکستان مہم ڈاکٹر یوسف صاحب پرنسپل الکرم کالج فوکل پرسن ضلع سرگودہا چوہدری شاہد اقبال صاحب برادر رانا خالد صاحب انچارچ اراضی ریکارڈ سنٹر ضلع سرگودہا رانا خرم شہزاد صاحب اور عملہ اراضی ریکارڈ سنٹر سرگودہا , وسیم کاہلوں جنرل سیکرٹری ڈویژن سرگودہا اور ملک شہباز اعوان رجسٹری برانچ تحصیل آفس سرگودہا کے ساتھ مل کر اراضی ریکارڈ سنٹر اور تحصیل آفس میں پودے لگائے گئے .
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں