اہم خبریں

فیصل آباد : محفل ذکر شہادت حسین رضی اللہ عنہ


مصطفائی تحریک ضلع فیصل آباد کا ماہانہ اجلاس و محفل شہادت ذکر حسین رضی اللہ عنہ ھوتی جس میں تلاوت و نعت کے بعد سید صفدر شاہ صاحب نے خطاب کرتے ہوئے  فرمایا  شہادت امام حسین ہمیں درس دیتی ہے کہ ہم حق بات پر   ہر ظلم کے خلاف ڈٹ جائیں اور ہر ناانصافی کے خلاف آواز بلند کریں مصطفائی پارلیمنٹ کے رکن اور ڈویژن فیصل آباد کے نائب صدر محمد تیمور خان نے خطاب کرتے ہوئے واقعہ شہدا کربلا پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ کس طرح نبی آقا کریم کی اولاد کو کربلا کے تپتی ہو ئ ریت پر شہید کیا گیا اور کس طرح ان پر ظلم کےپہاڑ گرانے گئے صدر مصطفائی تحریک ضلع فیصل آباد محمد اشرف بسمل. نے  خطاب کرتے ہوئے اہل بیت کے اوصاف سےکارکنوں کو آگاہ کیا محفل زکر امام حسین علیہ السلام کے بعد ایجنڈے کے مطابق شادابی پاکستان شجر کاری مہم میں  سب کارکنوں نے بھرپور حصہ لینے کا اظہار کیا اور اس کے لیے ایک پانچ رکنی کمیٹی  تشکیل دی جس میں میں محمد اشرف بسمل  محمد تیمور خان  محمد جاوید یوسفی. محمد سعد طاہر اور محمد نواز سرور شامل ہیں جو ضلع فیصل آباد میں شجر کاری مہم کی نگرانی کریں گے

آخر میں شہداء کربلا کے بلندی درجات کےلے اور انجمن طلباء اسلام پاکستان کے سابق جنرل سیکرٹری حضرت علامہ خلیل الرحمٰن چشتی و میاں اعجاز صاحب کے والد محترم اور دیگر تحریکی مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی اجلاس میں اسلم جاوید امجد چاندی جاوید یوسفی ارشد جاوید اعوان ظفر اقبال سلیمان اسحاق انصاری میاں عبدالرشید خالد محمود جاوید سندھو اکبر شیرازی رفیق لودھی کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی









کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.