اہم خبریں

مصطفائی تحریک ضلع گجرات کے زیراہتمام "شاداب و مستحکم پاکستان تربیتیہ ورکشاپ

 


آج مصطفائی تحریک ضلع گجرات کے زیراہتمام "شاداب و مستحکم پاکستان . . . .  ایک وعدہ و ایک خواب"کے زیر عنوان دارلعلم سکول آف سائنسز میں ایک تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں  صدارت و خصوصی خطاب پروفیسر محمد کاشف شریف مصطفائی،صدر مصطفائی تحریک ضلع گجرات نے کیا۔پروفیسر محمد کاشف شریف مصطفائ نے کہا کہ آج 76واں یوم آزادی ہم عجیب و غریب معروضی حالات کے تحت منا رہے اگرچہ ماحول میں گراوٹ و بے یقینی غالب ہے مگر پھر بھی ہم مایوس نہیں ہوں گے ہم وطن عزیز میں تحریک آزادی و قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد کی تصویر میں عمل سے رنگ بھریں گے اور گنبد خضری کا فیضان ۔پاکستان ۔میں مصطفائی معاشرے کے قیام اور نظام  مصطفیﷺ کے نفاذ کا سویرا جلد طلوع ہوتے ہوۓ دیکھیں گے۔ان شاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب ملک عزیز میں  انگریزوں کے غلاموں کی غلامی اور استبدادی و جبری و ظالمانہ نظام کا خاتمہ ہو گا ۔تقریب کے آخر میں مصطفائ تحریک پاکستان کی Country wide annoucedشادابئ پاکستان مہم کے آخری روز و یوم آزادی کے موقع کو یادگار بنانے کے لیے شجرکاری بھی کی اور شہداۓ تحریک پاکستان کے درجات کی بلندی وایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و دعا کا اہتمام بھی کیا گیا ۔



 

آج کے پروگرامز میں خصوصی شرکت عظیم ثناخوان  مصطفیﷺ و ضلعی رہنما مصطفائی تحریک ضلع گجرات جناب علامہ محمد مقبول احمد قادری صاحب نے کی ۔ان کے ساتھ صدر مصطفائی تحریک ٹانڈہ جناب ڈاکٹر محمد ارشد مصطفائی ضلعی رہنماATI برادر مرزامحمد سلیمان ،ATIتحصیل گجرات کے جنرل سیکرٹری برادر محمد انس صاحب ،ATIشاخ ٹانڈہ کے ناظم سید قاسم شاہ جی، مصطفائی تحریک گجرات کے رہنما ممتاز ماہرین تعلیم جناب سر محمد عباس صاحب اور سر محمد عمران صاحب نے بھی خصوصی شرکت فرمائی۔ اور آج کے مصطفائی تحریک ضلع گجرات کے تمام  پروگرامزتربیتی ورکشاپ،شجرکاری اور دعائیہ تقریب کو تشریف فرمائ سے چارچاند لگاۓ. صدر مصطفائی تحریک ضلع گجرات پروفیسر محمد کاشف شریف مصطفائی نے اپنے تمام کرم فرما ساتھیوں کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔





کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.