صدر مصطفائی تحریک، ضلع گجرات پروفیسر محمد کاشف شریف مصطفائی و جنرل سیکرٹری ضلع گجرات محمد جمیل مصطفائی نے 2اگست بروز بدھ کو کھاریاں شہر کا دورہ کیا۔سابق ضلع ناظمین A.T.I علامہ لیاقت علی جلالی صاحب اور علامہ عاطف مصطفائی صاحب سے ملاقاتیں کیں۔دونوں احباب نے بہت شفقتوں سے نوازا مصطفائی تحریک میں شمولیت کی دعوت پر لبیک کہا اور باقاعدہ ضلع و تحصیل لیول کی باڈیز میں شامل ہو کر کام کرنے کا وعدہ بھی فرمایا۔ملاقات کے بعد پروفیسر محمد کاشف شریف مصطفائی نے اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا کہ دونوں احباب مصطفائی تحریک کے لیے آنے والے وقت میں ان شاء اللہ بہت متحرک و بابرکت کردار ادا فرمائیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں