اہم خبریں

چھانگامانگا:سالانہ محفل فضائل شہدائے کربلا

 


المصطفے ویلفیئر سوسائٹی اور مصطفائی تحریک چھانگامانگا کے زیر اہتمام سید ارشد حسین گیلانی سنیئر نائب صدر مصطفائی تحریک شمالی پنجاب کی میزبانی میں شہدائے کربلا و سالار کارواں حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام کی بیادسالانہ محفل فضائل شہدائے کربلا مصطفائی ماڈل اسکول چھانگامانگا میں منعقد ہوئی تلاوت قرآن قاری مرزا محمد قاسم بیگ،نعت رسول مقبول ناصر جاوید طور دوننھے نعت خواں غلام حیدر اورسید محمد علی گیلانی نے پیش کی منقبت بارگاہ امام عالی مقام وخطاب حضرت قاری حافظ غلام فرید نظامی نے کیا انہوں نےکہا معرکہ کربلا حق وباطل کی راہ متعین کرتا ھےاور فکرحسین اس کی روح ھےجسے سمجھ کر قربانی دی جاسکتی بعد ازاں شرکاء نےسلام بارگاہ امام پیش کیا ختم شریف کے ساتھ حاضرین کو لنگر حسینی تقسیم کیا گیا المصطفے ویلفیئر سوسائٹی کے صدر رانا محمد شفیق شاہد اور مصطفائی تحریک لاہور ڈویژن کے صدر مشتاق احمد قادری بھی شریک محفل تھے



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.