لاہور( )مصطفائی معاشرے کے قیام کیلئے محبت رسول ضروری ہے، کیونکہ محبت مصطفیٰ سے ہی مصطفائی معاشرے کی راہیں نکلتی ہیں،جب انسان اللہ کا ہوجاتا ہے تو اللہ اس کا ہوجاتا ہے اور جب یہ منزل ملتی ہے تو سارا جہان اس کا ہوجاتا ہے، خدمت خلق صوفیاء کا شعار ہے اور صوفیاء کے طریقے پر چلنے سے مصطفائی معاشرے کا قیام ممکن ہوگا، ان خیالات کا اظہار مصطفائی تحریک شمالی لاہور کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے محمد اکرم قادری جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک لاہور ڈویژن نے کیا۔ حافظ الیاس مصطفائی جنرل سیکرٹری شمالی لاہور نے مصطفائی تحریک کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا جس میں المصطفیٰ ویلفئیر سوسائٹی، انجمن اساتذہ پاکستان، مصطفائی جسٹس فورم وغیرہ سرفہرست ہیں، حافظ احمد رضا قادری صدر مصطفائی تحریک شمالی لاہور، نعمان عزیز الحسینی نائب صدر شمالی لاہور نے اپنے خطابات میں مصطفائی تحریک کے بارے میں شرکاء کو بریف کیا، عید ملن پارٹی میں محمد آصف، فیاض احمد، پروفیسر مرزاعمربیگ،طاہرفیصل، ہمایوں عالم ایڈوکیٹ،حافظ بلال عالم،حسن فاروق، پروفیسرزورعلی، صنعت کار ملک عثمان، نورالامین، رشید احمد ودیگر کارکنان نے شرکت کی۔
.jpeg)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں