اہم خبریں

لاہور: مصطفائی تحریک پاکستان کے یومِ تاسیس پر "مصطفائی بیٹھک" کا انعقاد

 


لاہور میں مصطفائی تحریک پاکستان کے یومِ تاسیس پر "مصطفائی بیٹھک" کا انعقاد

لاہور: مصطفائی تحریک پاکستان کے یومِ تاسیس کے موقع پر 25 جولائی 2026ء بروز ہفتہ لاہور کے مصطفائی مرکز میں ایک پروقار اور یادگار "مصطفائی بیٹھک" کا انعقاد کیا گیا، جس میں مصطفائی تحریک، فلاحی و سماجی تنظیموں کے قائدین، معزز شخصیات اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں مہمانانِ خصوصی  ذوالفقار حیدر سیالوی (صدر مصطفائی تحریک شمالی پنجاب)،  صاحبزادہ احمد رضا (صدر مصطفائی تحریک شمالی لاہور)، حافظ محمد الیاس (جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک شمالی لاہور)، حافظ ناصر صدیق (صدر مصطفائی تحریک جنوبی لاہور)،  فیض رسول سیالوی (جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک جنوبی لاہور)،  ندیم منیر (جوائنٹ سیکرٹری، پاکستان فلاح پارٹی پنجاب) سمیت سابق و موجودہ قائدین نے شرکت کی۔

اس موقع پر  اسحاق رحمانی ،  محمد علی خان (جنرل سیکرٹری، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی لاہور)،  ملک جاوید ، ڈاکٹر طارق محمود، فہیم اعظم (صدر ہیلپ مشن)،  شعیب سلہری (جنرل سیکرٹری ہیلپ مشن)،  اسلم الوری بانی وتاسیسی رکن  ،  خواجہ صفدر امین بانی وتاسیسی  رکن، طاہر انجم  بانی وتاسیسی  رکن اور دیگر معزز شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  ممتاز ربانی  سابقہ مرکزی سیکرٹری جنرل مصطفائی تحریک پاکستان نے مصطفائی تحریک کے اغراض و مقاصد، اس کے فکری و اصلاحی مشن اور معاشرے میں اس کے مثبت کردار پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر طارق محمود نے اپنی گفتگو میں مصطفائی تحریک کے قیام کی تاریخ، پس منظر اور ابتدائی جدوجہد سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

خواجہ صفدر امین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مصطفائی معاشرے کی تشکیل کا آغاز فرد کی اصلاح سے ہوتا ہے۔ جب ہر شخص اپنی زندگی کو سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرے گا تو پورا معاشرہ مثبت تبدیلی کی طرف گامزن ہو جائے گا۔

مہمانِ خصوصی صدر صوبہ  پنجاب جنوبی  ذوالفقار حیدر سیالوی  نے تقریب کے شاندار انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مصطفائی تحریک کے مشن کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے اتحاد، اخلاص اور مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے۔

تقریب کے اختتام پر  طاہر انجم  نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نظامِ مصطفیٰ ﷺ کے نفاذ کی جدوجہد میں سب سے پہلی مؤثر آواز انجمن طلبہ اسلام نے بلند کی تھی، اور ان شاء اللہ اسی مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک مصطفائی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

تقریب کی ایک نمایاں خصوصیت یہ بھی تھی کہ بانیِ وتاسیسی  رکن مصطفائی تحریک، ڈاکٹر ظفر اقبال نوری نے امریکہ سے خصوصی آن لائن خطاب کیا۔

تقریب دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جبکہ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مصطفائی تحریک کے مشن کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھانے اور محبت، خدمت، اخوت اور نظامِ مصطفیٰ ﷺ کے فروغ کے لیے اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔








کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.