چھانگامانگا(خصوصی رپورٹ )مصطفائی تحریک کے یومِ تاسیس کے موقع پر "شادابی پاکستان مہم" کا شاندار آغاز نیشنل پارک چھانگامانگا میں پودے لگا کر کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام المصطفے ویلفیئر سوسائٹی چھانگامانگا نے کیا جس میں معاشرتی خدمت سے وابستہ مختلف شعبہ ہائے زندگی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
مہمانان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال چونیاں مبارک علی خان، رینج فارسٹ آفیسر چھانگامانگارانا محمد جمیل خان، مصطفائی تحریک شمالی پنجاب کے سنیئر نائب صدر سید ارشد حسین گیلانی، المصطفے کے راہنما سید فرخ شہزاد، صدر چھانگامانگا محمد شفیق شاہد، جنرل سیکرٹری عقیل مرتضی نقوی، مصطفائی رضاکار چوہدری مزمل شوکت، شکیل احمد بھٹی،محمدارشد اور شادابی پاکستان مہم چھانگامانگا کے فوکل پرسن رائے محمد محسن کھرل نے کی۔
تمام مہمانوں نے نیشنل پارک میں مختلف اقسام کے درختوں کے پودے لگا کر ماحولیاتی تحفظ اور قومی شادابی کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔
اس بابرکت موقع پر سید ارشد حسین گیلانی نے پاکستان کے استحکام اور سالمیت کے لیے خصوصی دعا کی اور شرکاء کو فکری رہنمائی فراہم کرنے کے لیے کتب و لٹریچر بھی پیش کیا۔ یہ تقریب نہ صرف شجر کاری کی ایک خوبصورت کوشش تھی بلکہ ایک مضبوط، صاف ستھرا اور سرسبز پاکستان کے عزم کا مظہر بھی تھی۔
گجرات : مصطفائی تحریک کے یوم تاسیس کے موقع پر شجرکاری
مصطفائی تحریک کے یوم تاسیس کے موقع پر ضلع گجرات میں شجرکاری کی گئی
جس کی قیادت ضلعی صدر علامہ اورنگزیب نورانی صاحب نے کی
جس میں خصوصی شرکت صوبائی نائب صدر دوم پنجاب شمالی جناب ڈاکٹر محمد اکرم مصطفائی صاحب ، ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شہباز احمد ملک صاحب، سابق ضلعی جنرل سیکرٹری جمیل مصطفائی صاحب ، سٹی صدر ملک نعمان نورانی صاحب ، ضلعی رہنما احسان قادر وڑائچ صاحب، اسماعیل مصطفائی نے کی
شجر کاری کے بعد مصطفائی تحریک کی ترقی اور ملک وملت کے لئے دعائے خیر کی گئی.
تاندلیانوالہ ضلع فیصل آباد : یوم تاسیس و سالانہ مصطفائی مقابلہ حسن نعت کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس منعقد
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں