اہم خبریں

لاھور : مواخات پاکستان کی اھم میٹنگ مرکزی امیر مصطفائی تحریک جناب غلام مرتضی سعیدی کی زیر صدارت منعقد

 


اٹھ کہ اب بزم جہاں کا اور ھی انداز ھے

مشرق و مغرب میں تیرے دور کا آغاز ھے


یہ امر شک و شبہ سے بالاتر ہے کہ انجمن طلباء اسلام پاکستان کے سابقین اور رفقاء انجمن پر مشتمل مصطفائی برادری لاکھوں کی تعداد میں اور ملک کے کونے کونے موجود ھے جس کی سماجی صلاحیتوں اور دکھی انسانیت کی خدمت کے حوالے سے تربیت کا کوئی مقابلہ نہیں۔

ملک و ملت کے اسی قیمتی سرمائے کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کےلئے نوے کی دھائی میں مصطفائی تحریک پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے  امراء نے مختلف ادوار میں رفقاء انجمن کو اکٹھا کرنے اور تنظیم سازی کی کوششیں کیں جو لائقِ تحسین ھیں لیکن موجودہ پر عزم امیر تحریک جناب غلام مرتضی سعیدی صاحب نے باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ اور ٹارگٹس متعین کرکے کام کا آغاز کیا جس میں پہلی کامیابی مصطفائی ایپ کے قیام کی صورت میں ھوئی جس کی وساطت سے ھزاروں رفقاء کو مصطفائی تحریک کا رکن بنایا گیا اور صوبہ جات ،ڈویزنز و اضلاع میں تنظیمات مکمل کی گیں۔

الحمدللہ آج مصطفائی تحریک پاکستان کے زیر اہتمام ملک گیر فلاحی ادارے مواخات فلاحی فاؤنڈیشن پاکستان کی ایس ای سی پی سے باقاعدہ رجسٹریشن کے بعد ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا جس کے مالیاتی امور پر غور کرنے اور مواخات فاؤنڈیشن کا بنک اکاؤنٹ کھولنے کے لئے اولین میٹنگ لاھور میں مرکزی امیر مصطفائی تحریک پاکستان جناب غلام مرتضی سعیدی کی زیر صدارت منعقد ھوئی جس میں تاسیسی اراکین جناب ڈاکٹر طارق محمود احمد اور جناب شیخ گلزار فیصل سمیت مشیر مالیاتی امور جناب فہیم اعظم اور دیگر احباب نے شرکت کی۔

امید کی جاتی ھے کہ مواخات پاکستان نہ صرف تعلیم و صحت کے میدان میں نمایاں کردار ادا کرے گی بلکہ بلا سود قرضوں کے ذریعے ملک بھر میں کم آمدنی طبقات خصوصاً مصطفائی احباب کو روزگار کی فراہمی میں بھی بھر پور مدد فراہم کرے گی۔






کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.