اہم خبریں

ڈسکہ : "ختم نبوت سیمینار" ازقلم: پروفیسر عدیم چودھری


 
"ختم نبوت سیمینار"

ازقلم: پروفیسر عدیم چودھری

ڈسکہ لاء کالج اور  ڈسکہ کا ایک امتیاز یہ بھی ہے کہ وہ اپنے طلبہ و طالبات کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی روحانی اور اخلاقی تربیت کی طرف بھی خصوصی توجہ دیتے ہیں۔

طلبہ و طالبات کی روحانی بالیدگی اور اخلاقی تربیت کے پیش نظر ڈسکہ لاء کالج میں ،ڈسکہ لاءکالج اورمصطفائی تحریک ڈسکہ کےزیراہتمام"فکر اقبال اور رد قادیانیت" کے موضوع کے تحت آج ایک عدیم المثال عقیدہ ختم نبوت سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں جناب غلام مرتضی' سعیدی (امیر مصطفاٸی تحریک پاکستان) اور جناب ڈاکٹر حمزہ مصطفاٸی (سابق صدر انجمن طلبہ اسلام پاکستان) نے اپنے مدلل بیانات سے حاضرین کے ذہنوں کو جلا بخشی اور قادیانیت کی دین متین (اسلام) کے خلاف کی جانے والی سازشوں کا مستند تاریخی حوالوں سے پردہ چاک کیا۔ معزز مہمانان گرامی نے اس بات پر زور دیا کہ دور حاضر کے ہر طالب علم کو اقبال کے افکار سے راہ نماٸی لینی چاہٸے کیونکہ حضرت اقبال ہی وہ مرد مجاہد ہیں جو اپنی قوم کو "حق گوٸی و بیباکی" سکھانے کا ہنر جانتے ہیں۔

آج کے اس سیمینار میں علم دوست شخصیات اور ڈاٸیریکٹرز اسپاٸر کالج / ڈسکہ لاء کالج جناب ظہیر نذیر چودھری، جناب حافظ یامین مصطفاٸی اور پرنسپل جناب طارق محمود جرال کی خصوصی شرکت نے محفل کی رونق کو دوبالا کر دیا۔ "فکر اقبال اور رد قادیانیت" کے موضوع پر ہونے والے اس سیمینار میں معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ڈسکہ لاء کالج / اسپاٸر کالج کے اپنے طلبہ و طالبات کی تعلیم و تربیت کے لٸے اٹھاٸے جانے والے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا۔

سیمینار کے اختتام پر تمام شرکاء کو ڈاکٹر ظفر اقبال نوری کے علم افروز قلم سے تخلیق کی گٸی مستند کتاب بعنوان "فکر اقبال اور رد قادیانیت" پیش کی گٸی۔ مذکورہ کتاب کے بغور مطالعہ کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ڈاکٹر ظفر اقبال نوری کی اس کتاب کا ہر گھر میں اور ہر لاٸبریری میں ہونا ضروری ہے۔








کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.