اہم خبریں

سیالکوٹ: محترم مشتاق انجم صاحب ضلعی صدر اورمحترم رانا سانول صاحب ضلعی جنرل سیکرٹری سیالکوٹ منتخب

 

لاکھوں قومیتیں  وجود میں ائیں خشک و تر کے رشتے سے۔
 ہم نے بنیاد دوستی رکھی یاد خیر الورا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے رشتے سے ۔❤️
(سیالکوٹ ) اتوار 17/11/2024
مصطفائی تحریک ضلع سیالکوٹ کے الیکشن مکمل ۔۔
مصطفائی تحریک ضلع سیالکوٹ کا انتخابی اجلاس ڈویژنل صدر ناصر شمیم لودھی  صاحب کی زیر صدارت منعقد ہوا 
جبکہ ڈاکٹر محمد اکرم مصطفائی صاحب  ممبر الیکشن کمیشن پنجاب نائب صدر مصطفائی تحریک پنجاب شمالی مہمان خصوصی تھے ۔تلاوت قران کریم اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد تعارفی نشست اس کے بعد 
ہاؤس نے متفقہ طور پر مشتاق انجم ضلعی صدر ۔اور  رانا سانول صاحب ضلعی سیکرٹری منتخب ہوئے ۔اجلاس میں مہمان خصوصی محمد اکرم مصطفائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصطفائی تحریک کا منشور ہے کہ مصطفائی معاشرے کا قیام عمل میں لایا جائے جو کہ ہر انسان ہر فرد اور ہماری دنیا اور اخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے نفسا نفسی کے اس عالم میں اور معاشرے میں بگاڑ کی کیفیت  کا تقاضا ہے کہ ہم مصطفی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے قائم کردہ  مصطفائی معاشرے کی روشنی کو عام کریں اور اپنی زندگیاں مصطفائی معاشرے کے مطابق گزاریں ۔بڑوں کا ادب اور چھوٹوں سے پیار اور تاجدار ختم نبوت صلی اللہ علیہ والہ وسلم  کی ہر نسبت کا حیا اورادب اپنے لیے لازم کر لیں۔
انہوں نے کہا 20 نومبر2024 کو لاھور میں ہونے والی مصطفائی تحریک  پنجاب شمالی  کے زیر اہتمام کانفرنس میں اپ تمام لوگ ذوق اور محبت کے ساتھ تشریف لائیں اورعظیم مذہبی سکالر  مصطفائی  رہبر ڈاکٹر ظفر اقبال نوری صاحب کے خیالات  سے مستفیض ہوں ۔
اجلاس میں سلیمان منہاس ،ضمیر احمد گجر ،ملک امجد شمس مصطفائی ، افتاب احمد ہنجرا  ،اعجاز احمد گجر ،لالا مبشر بٹ ایڈوکیٹ ،محمد لطیف رحمانی ،محمد حنیف صاحب سر ظفر مہدی صاحب ،حسنین احمد ،حسن شیر ،خالد گوندل ،ذوالفقار علی ،ملک کتسیل ،قاری گل محمد نورانی کے علاوہ  دیگر اراکین و کارکنان نے شرکت کی 












کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.