اہم خبریں

آن لائن میٹنگ صوبائی مشاورتی کونسل پنجاب شمالی*

 



*آن لائن میٹنگ صوبائی مشاورتی کونسل پنجاب شمالی* 

آج مورخہ 13 نومبر بروز بدھ صوبائی صدر جناب ذوالفقار حیدر سیالوی آف جھنگ کی زیر صدارت صوبائی مشاورتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا ۔جبکہ فیصل آباد سےسعید علی عمران صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی نے یہ آن لائن میٹنگ کنڈکٹ کروائی۔

تلاوت کلام مجید اور نعت شریف کے بعد ایجنڈا پر گفتگو ہوئی. 

مورخہ 20 نومبر کو قائد اعظم لائبریری جناح باغ لاہور میں ہونے والی تقریب کے انتظامات، اخراجات اور شرکت کے حوالے سے صوبائی ذمہ داران اور ڈویژنل قیادت نے بھرپور گفت و شنید اور مشاورت کی۔   

تمام ڈویژن سے احباب کی بھرپور شرکت کے ساتھ ساتھ لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جناب محمد اکرم قادری صاحب کو خاص طور پر لاہور سے گیدرنگ کا ٹاسک دیا گیا۔ تمام ڈویژن نے اخراجات کے سلسلہ میں بھر پور معاونت کا عندیہ دیا۔جبکہ گجرات ڈویژن نے حسب سابق پہل کی۔اور جناب افتخار حسین شاہ صاحب اور رحمان علی تارڑ صاحب نے اسی دوران مبلغ دس دس ہزار روپے معاونت کے ضمن میں صدر محترم کو بھجوا دئیے ۔اور علی الصبح جناب محمد اعظم سعید صاحب کی طرف سے بھی دس ہزار روپے معاونت موصول ہوِئی۔ ناظم پروگرام سید ارشد گیلانی صاحب نے بھرپور انتظامات کا یقین دلایا۔ اجلاس میں صوبائی ذمہ داران میں سے جناب سیدارشد گیلانی چھانگا مانگا'جناب اعظم سعید ڈسکہ،جناب منیر مصطفائی راولپنڈی،جناب محمد اکرم مصطفائی گجرات، جناب پیر سعید چشتی پاکپتن، لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جناب محمد اکرم قادری ، فیصل آباد ڈویژن کےصدرمحترم محمد سلیمان مصطفائی،گجرات ڈویژن کے صدر جناب افتخار حسین شاہ اور جنرل سیکرٹری رحمان علی تارڑ صاحب, سرگودھا ڈویژن کے صدر محترم جناب جاوید مصطفائی صاحب اور گوجرانوالہ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جناب اجمل ضیاء چیمہ نے شرکت کی۔

مذکورہ میٹنگ میں درج ذیل فیصلے ہوئے. 

ہر ڈویژن کم از کم پچاس ہزار اور ضلع کم از کم مذکورہ تقریب کیلئے مبلغ دس ہزار روپے فنڈ جمع کرائے گا. 

وقت کی پابندی کرتے ہوئے ہر ڈویژن پروگرام میں بھرپور شرکت کرے گا.

جو ڈویژن یا ضلع اس پروگرام کیلئے بہترین فنڈنگ اور شرکت کرے گا اسے ایوارڈ دیا جائے گا. 

صوبائی مشاورتی کونسل پنجاب شمالی کی اگلی میٹنگ 17 نومبر 2024 بروز اتوار رات 8 بجے ہونی قرار پائی۔

 *راہ عزیمت میں آپ کا ہمسفر* 

 *سعید علی عمران* 

صوبائی جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک پنجاب شمالی



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.