سیدی مرشدی. . . . یانبی ﷺیانبی ﷺ
آج 25جولائی بروز منگل ، یوم تاسیس ،مصطفائی تحریک پاکستان کے موقع پر مصطفائی تحریک گجرات کے ضلعی دفتر میں شاندار و پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس کی صدارت ضلعی صدرمصطفائی تحریک ضلع گجرات برادر ڈاکٹر محمد اکرم مصطفائی نے کی جبکہ مہمان خصوصی جناب چوہدری افتخار احمد مانگٹ ڈویژنل جنرل سیکرٹری MT گوجرانوالہ ڈویژن تھے
تلاوت قرآن پاک،نعت رسول مقبول،منقبت بحضور امام عالی مقام علیہ السلام اور قائدین کا اظہار خیال سے پروگرام مزین رہا ۔ بعد ازاں MTڈسٹرکٹ گجرات کے صدر و جنرل سیکرٹری کے انتخابات ہوۓ۔جس میں کثرت راۓ سے پروفیسر محمد کاشف شریف مصطفائی کو صدر مصطفائیہ تحریک ضلع گجرات منتخب کیا گیا جبکہ جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک ضلع گجرات برادرم جمیل احمد مصطفائی کا انتحاب کثرت راۓ سے کیا گیا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں