اہم خبریں

اسلام آباد : یوم تاسیس پر مصطفائی مرکز راولپنڈی میں پروقار تقریب۔

 

اسلام آباد:  رپورٹ : محمد اسلم الوری

ملک کے دیگر شہروں کی طرح معروف قومی سماجی تبظیم مصطفائی تحریک کے یوم تاسیس پر مصطفائی مرکز راولپنڈی  میں پروقار تقریب۔

میاں فاروق مصطفائی وقار مدنی  اسلم الوری صابر حسین ترمذی اور صفدر خواجہ سمیت 5 تاسیسی ارکان کی شرکت۔ ڈاکٹر تبسم رضا اسلم الوری میاں فاروق مصطفائی خواجہ صفدر امین سید راشد گردیزی احمد وقار مدنی اور دیگر کا خطاب

سید الشہدا امام حسین اور شہدائے کربلا کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔ شاعر محبت سید مقصود علی شاہ صاحب اور ممتاز صحافی رہنما افضل بٹ کی والدہ اور دیگر کارکنان کے مرحومین کے لیے ایصال ثواب۔

برادرم مظہرالحق انتضار حسین حافظ اقبال زبیر بیگ  منیر مصطفائی عبدالروف شاہ صاحب حافظ سعید شاہد چوہدری ملک محمد اقبال اعجاز بلوچ سمیت پاکستان فلاح پارٹی انجمن طلبا اسلام اور مصطفائی رضاکاروں کی کثیر تعداد میں شرکت۔

اس ناچیز محمد اسلم الوری نے سابقین انجمن کی شیرازہ بندی کی طویل داستان کے اہم سنگ میل کی نشاندہی کی ۔ انہوں نے تحریک کے مقاصد اس کی راہ میں حائل  

مادی و غیر مادی رکاوٹوں اور اہم کامرانیوں کو اجاگر کیا۔ میاں فاروق مصطفائی نے مصطفائی تحریک کو انجمن طلبا اسلام کا حاصل قرار دیتے ہوئے اس کے زئر اثر بننے والے اہم تعلیمی و سناجی اداروں کی سماجی خدمات پر روشنی ڈالی اور تحریک کی کارکردگی پر پنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کام کو مزید بہتر اور موثر انداز میں انجام دینے پر زور دیا۔ ڈاکٹر رضا تبسم نے مصطفائی رضاکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا سے بھرپور استفادہ اور بوجوانوں تک تیز تر رسائی اور ان کی موثر شمولیت کی تجویز پئش کی ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح قومی شجر کاری مہم کو زیادہ  مفید و موثر بنایا جاسکتا ہے۔

 شرکاء کا مصطفائی معاشرہ کی تشکیل کے لیے جدوجہد جاری رکھنے اور مصطفائی رضاکار  شادابئی پاکستان قومی شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لینے کا عزم

تقریب کے آخر میں سینئر مصطفائی رضاکار بابائے انجمن اور بانی صدر المصطفی ویلفئر سوسائٹی راولپنڈی محترم احمد وقار مدنی نے ملک کی تعمیر و ترقی اور جملہ احباب کی صحت و سلامتی کے لیے دعا کرائی۔









کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.