اہم خبریں

شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار 🎋 رشحات قلم: سعید علی عمران

 


 شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار

🎋رشحات قلم: سعید علی عمران

 گزرے وقتوں کی بات ہے۔ کہ جب بزرگ کسی تنازعے یا تصفیے کی مشاورت کیلئے بیٹھتے تو اس میں بزرگ، جہاندیدہ اور حکمت والے افراد شامل ہوتے تھے۔ جواں خون کو دانائی کے سبب مشاورت میں شامل نہیں کیا جاتا تھا۔ اسی لیے اس وقت افہام وتفہیم ، بردباری اور دانائی سے مسائل کاحل بھی نکل آتا تھا۔ اور پھر جواں خون ،   بڑے ، چھوٹے سب اس فیصلے کو مانتے بھی تھے۔ اور چوں چراں بھی نہ کی جاتی۔

اب زمانہ قیامت کی چال چل گیا ہے۔ جس تربیت پر تنظیم کو بڑا مان تھا۔ اب وہ تربیت کیا ہوئی۔ بڑے چھوٹے کا ادب و پاس بھی گیا۔ ابتدائی دور کے سابقین بیچ چوراہے پر مسائل اخذ کررہے ہیں۔ اور حاضرین  استہزاءفرما رہے ہیں۔ کیا سوشل میڈیا ، واٹس اپ گروپس ان خلیجوں کو وسیع کرنے کا ذریعہ نہیں بن رہے۔  کیا صاحبان تدبر یونہی اس کھلواڑ کو دیکھتے رہیں گے۔ خدارا جن سے متعلقہ یہ مسائل ہیں۔انہی سے رابطہ فرمائیں۔ یا وہ صاحبان خود ہی اصلاح کا کوئی قدم اٹھائیں۔ اور ہمیں بھی شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی ضرورت نہیں۔ ہر فرد نے اپنی قبر میں جانا ہے۔ اعتدال کا رستہ اپنائیں، انا کے بت توڑ کرعزت کے ساتھ جیئں اورعزت کے ساتھ سابق ہوں۔

کوئی کارواں سےٹوٹا کوئی بد گماں حرم سے

کہ  امیر  کارواں  میں نہیں  خوئے دل نوازی

خدانہ کرے کہ میرا گماں غلط ثابت ہو، ہم اب بھی یہ امید لگائے بیٹھے ہیں۔کہ محبت رسول ﷺ کے سرمدی نغمے قلوب و اذہان کو پھر سے مسخر کرتے ہوئےتنظیمات کو یک دل و یک جان کر دیں گے۔ شکوک و شبہات کا یہ تذبذب ، ظلمات کی یہ شب ان شاء اللہ کافور ہوجائے گی۔ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں۔اور ہم ایک رہیں گے۔


 

 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.