اہم خبریں

فیصل آباد : تقریب حلف برداری اراکین مصطفائی تحریک ضلع فیصل آباد و افطار ڈنر

 

فیصل آباد : تقریب حلف برداری اراکین مصطفائی تحریک ضلع فیصل آباد و افطار ڈنر

مصطفائی تحریک ضلع فیصل آباد کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت جناب رانا زاہد محمود خان ایڈوکیٹ مرکزی نائب امیر مصطفائی تحریک  بمقام المصطفٰی قرآن اکیڈمی فیصل آباد  منعقد ہوا۔ جس میں مرکز کی طرف سے نامزد کردہ اراکین کی تقریب حلف برداری بھی منعقد ہوئی۔ حلف اٹھانے والے اراکین میں تاندلیانوالہ سے جناب ڈاکٹر محمد علی احمد سابق نائب ناظم ATI پنجاب ، اور سعید علی عمران ۔

ڈجکوٹ سے سید جلال الدین رومی شاہ صاحب ، فیصل آباد سے جناب رفعت علی قادری سابق جنرل سیکرٹری فیصل آباد بار کونسل  ، جناب محمد اشرف بسمل صاحب ، جناب ملک بخش الہٰی صاحب ڈویژنل صدر سنی اتحاد کونسل، جناب رفاقت علی صاحب، جناب ملک محمد حسین صاحب، جناب محمد اسحاق انصاری صاحب ، امین پور بنگلہ سے جناب ڈاکٹر محمد تیمور خان ڈویژنل ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت فیصل آباد شامل تھے۔اراکین کی حلف برداری کا دوسرا سیشن عید کے بعد ضلعی الیکشن کے موقع پرہوگا۔
 میزبان جناب ملک بخش الہٰی صاحب نے افطار ڈنر کا بہترین اہتمام کیا۔ جناب میاں نوید احمد ضلعی جوائنٹ سیکرٹری مبصر کے طور پر شامل ہوئے۔ دعائے خیر سے پروگرام اختتام پذیر ہوا۔















کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.