اہم خبریں

کوٹ رادہاکشن ! مصطفائی تحریک پنجاب کے سنیئر نائب صدر سید ارشد حسین گیلانی کادورہ


کوٹ رادہاکشن !
المصطفی ویلفیئر سوسائٹی پیماراوتاڑ تحصیل کوٹ رادہاکشن کی رفاحی وسماجی خدمات قابل ستائش ہیں مستحق لوگوں کے مددگار،غمگساربننےوالےنیاو آخرت میں سرخروئی حاصل کرتےہیں، ان خیالات کا اظہار مصطفائی تحریک پنجاب کے سنیئر نائب صدر سید ارشد حسین گیلانی نے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پیماراوتاڑ تحصیل کوٹ رادہاکشن کے زیر انتظام،،سلائی سنٹر،،کےوزٹ کےموقع پرسوسائٹی کے بانی وسرپرست ڈاکٹر محمد امتیاز سجاد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ مصطفائی رضاکار چوہدری جاوید اختر بھلر اور محمد یٰسین دورانی سیکرٹری نشرواشاعت انجمن طلبہ اسلام ضلع قصور بھی موجود تھے، سیدارشدحسین گیلانی نے مزید کہا کہ ماہ مقدس رمضان المبارک میں دولاکھ روپے کی خطیر رقم سے مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کرنا المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کی بہت بڑی کاوش ہے اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.