اہم خبریں

راولپنڈی: مصطفائی تحریک کے 30ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں مصطفائی مرکز راولپنڈی میں تقریب کاانعقاد

 


 راولپنڈی، مصطفائی تحریک کے 30ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں مصطفائی مرکز راولپنڈی میں تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں بانی ارکان میاں فاروق مصطفائی، احمد وقار مدنی، سید صابر ترمذی، شاہد حنیف، خواجہ صفدر امین اور سید راشد گردیزی ، مظہر الحق، رفیق قادری کے علاوہ مصطفائی تحریک راولپنڈی کے احباب نے شرکت کی۔  تقریب کااغاز تلاوتِ قرآن مجید سے کیا گیا۔ سید عبد الرؤف شاہ نے تلاوتِ قرآن مجید پیش کی۔ جبکہ نعت رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم شعیب کیانی نے پیش کی۔ اس موقع پر میاں فاروق مصطفائی صاحب نے خصوصی خطاب کیا اور مصطفائی تحریک کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔  محترم احمد وقار مدنی صاحب اور دیگر بانی ارکان نے مصطفائی تحریک کے حوالے سے  اپنے تجربات احباب سے شیئر کیے۔ اس موقع پر درود و سلام کی صداؤں میں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔

 






 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.