اہم خبریں

لالہ موسی : مصطفائی تحریک پاکستان کا 30 واں یوم تاسیس

 






ملک بھر کی طرح 25 جولائی کو   مصطفائی تحریک پاکستان کا 30واں یوم تاسیس گجرات میں بھی بھرپور طریقے سے منایا گیا اسی سلسلہ میں  ,25/07/2022ء بروز ، پیر بعد نماز مغرب مصطفائی تحریک لالہ موسی  ضلع گجرات میں  30 واں یوم تاسیس کا پروگرام منعقد ہوا
 جس میں تلاوت قرآن، قاری رفاقت حسین سیالوی صاحب   اور نعت رسول، علامہ وقاص احمد نعیمی صاحب  نے  پیش کی , اجلاس کی صدارت ڈاکٹر محمد اکرم مصطفائی صاحب  ضلعی صدر  مصطفائی  تحریک نے فرمائی اس کے بعد تعارفی نشست ہوئی
اور یوم تاسیس کے حوالہ سے ڈاکٹر محمد اکرم مصطفائی صاحب  ضلعی صدر مصطفائی تحریک چودھری ناصر عباس وڑائچ  صاحب ضلعی جنرل سیکریٹری مصطفائی تحریک  سر محمد جمیل مصطفائی صاحب صدر مصطفائی  تحریک تحصیل کھاریاں   نے مختصر گفتگو کی کہ مصطفائی تحریک کا مقصد معاشرے میں  مصطفائی  معاشرے کا قیام ہے آج یوم تاسیس یوم درود و سلام اور یوم وفا کے طور پر منایا جارہا ہے  اس کے بعد ، درود و سلام بحضور جان کائنات ،  خاتم النبیین صلی اللّه علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا   اور کیک🌹 🎂 کاٹا گیا اور خوبصورت نعروں سے محبت رسول کا اظہار کیا گیا ۔پروگرام کے میزبان محمد وسیم نوری مصطفائی نے تمام قائدین اور  شرکاء کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔  اس کے بعد ملک و ملت اور سابقین انجمن  جو رحلت فرما گئے ان سب کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.