چونیاں تحصیل بار کے آڈیٹوریم میں اردو،پنجابی،انگریزی پر یکساں عبور رکھنے والے ادیب،صحافی،تجزیہ کار،لکھاری کینیڈا میں مقیم اہل قلم کی موثر آواز سید اعجاز گیلانی کی پنجابی شاعری پر پانچ کتابوں کے مصنف پنجابی غزل کے بےتاج بادشاہ تجمل کلیم کی پہلی برسی کے موقع پر انکی یاد اور خدمات پر لکھی گئی کتاب "یاداں دے شہر" کی تقریب رونمائی کا شاندار انعقاد کیاگیا خواتین وحضرات کی بڑی تعداد نے شرکت فرمائی تلاوت ونعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد راناعبدالشکور ایڈووکیٹ راناسعید اختر ایڈووکیٹ ،قیصر سلمان غوری پرنسپل، بابرعلی بشارت ،ملک شفقت علی، فاطمہ حسن ،سید عامر تقوی, پروفیسر عبد المتین و دیگر مقررین کے بعد مہمان خصوصی پنجابی شناس،ادب نواز قصور کے معروف سماجی وسیاسی راہنماء چوہدری منظور احمد نے تجمل کلیم کی شخصیت کے مختلف گوشوں کو کھول کر بیان کیا اور تجمل کلیم کو صدارتی ایوارڈ کا اعزاز دلوانے پربات کی بعد ازاں سید اعجاز گیلانی (سی ای او) اردو کینیڈا آفیشل کی طرف سے اہل ادب کو "تجمل کلیم ایوارڈ " سے نوازا جبکہ المصطفے ویلفیئر سوسائٹی چھانگامانگاکےوفد نے سید اعجاز گیلانی کو آٹھویں کتاب کی کامیاب اشاعت پر خراج تحسین و مبارکباد کے طور" ایوارڈ " پیش کیا گیا آخر میں جملہ مہمانان گرامی کو پُرتکلف ریفریشمنٹ دی گئی اورسیدارشد گیلانی سنیئر نائب صدر مصطفائی تحریک شمالی پنجاب کی دعا پر تقریب اختتام پذیر ہوئی #پاکستان زندہ باد


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں