*انسا نیت نواز تحریک کی مرکزی مشاورت*
رشحات قلم : سعید علی عمران
پاکستان کی تاریخ میں ماہ مئی کئی حوالوں سے یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان کے جوابی ایٹمی دھماکے کرنے پر قوم رب کے حضور سجدہ ریز ہوگئی ۔ اور 28 مئی کو رب کعبہ کی کبریائی کا اعلان کرتے ہوئے اس دن کو یوم ِ تکبیر کا نام دیا۔ اور 10 مئی 2025 کے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کو معرکہ فتح حق قرار دیاگیا۔
یوم معرکہ فتح حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر انسا نیت نواز تحریک کے 10 مئی 2026 کو مرکزی مشاورتی کونسل کا اجلاس مصطفائی سیکٹریٹ نیشل ہاوس لاہور میں منعقد کیا۔ صدارت امیر مصطفائی تحریک غلام مرتضٰی سعید ی صاحب نے فرمائی۔ تلاوت قرآن مجید فرقان حمید اور بارگاہ نبوی ﷺ میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے کے بعد مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ محمد قاسم مصطفائی نے سابقہ اجلاس کی کاروائی توثیق کے لیے پیش کی۔
صوبہ پنجاب شمالی کی تنظیمی صورتحال پر بریفنگ ذوالفقار حیدر سیالوی صدر پنجاب شمالی نے پیش کی۔ اور صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی سعید علی عمران نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا۔ کہ صوبائی کابینہ کے 14 اجلاس منعقد ہوئے۔ اور6 صوبائی مشاورتی کونسل کے اجلاس بلائے گئے۔ سیشن کے دوران صوبے کی طرف سے8 سرکلر اور ذوالفقار حیدر سیالوی صدر پنجاب شمالی کی طرف سے گاہے بگاہے خصوصی خط جاری کئے گئے۔ مزیدبتایا کہ تقریبا سات سال سے مصفائی نیوز ویب پورٹل کو مصطفائی تحریک پنجاب شمالی هی مینج کر رہی ہے۔
مزید نظریہ پاکستان ٹرسٹ ہال میں ڈاکٹر ظفراقبال نوری کی کتاب اقبال اور رد قادیانیت کی تقریب رونمائی کا بھر پور پروگرام بطور صوبائی کنونشن منعقد کیا گیا۔ جس میں اندرون و بیرون ملک سے مصطفائی تحریک کے قائدین اوراراکین کی بڑی تعداد نے جوش و خروش سے شرکت کی ۔ اور آپریش بنیان المرصوص کے دوران ایوان خیر لاہور میں دفاع پاکستان سیمنار منعقد ہوا۔
ؔصوبائی صدرپنجاب جنوبی محمد امین مدنی اور نائب امیرمحمدارشد تبسم ایڈووکیٹ نے تنظیمی صورتحال اور فلاحی کاموں کے متعلق مشاورت کوبتایا۔ صوبہ سندھ سے نائب امیر محمد افتخار غزالی نے سندھ میں تنظیمی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
اجلاس کے دوسرے سیشن میں سنیئر نائب امیر رانا زاہدمحمودخان ایڈووکیٹ نے دستوری ترامیم ہاؤس کے سامنے پیش کیں۔ راولپنڈی سے شریک بزرگ رکن مشاورت احمد وقار مدنی اور حمزہ مصطفائی نے ترامیم کے تکنیکی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ کراچی سے رکن مشاورت عبدالصمد گاڈت، لاہور سے علامہ ممتاز ربانی ، بہاول نگر سے رضا شہیدکا ، پاکپتن سے پیر سعید چشتی اورجهلم سے محمداقبال شاد نے دستوری ترامیم پر بھر پوربحث فرمائی۔ کثرت رائے سے بعض دستوری ترامیم کو منظور کر لیا گیا۔ تنظیمی سیشن کا دورانیہ 3سال پر محیط کر دیا گیا۔ اورانتظامی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبہ پنجاب کو 3 اکائیوں میں پرو دیا گیا ۔
جبکہ خواجہ خالد آفتاب اور سید ارشد حسین گیلانی مشاورتی اجلاس میں بطور مبصر شریک ہوئے۔
نیشنل ہائوس کی پرتکلف میزبانی میں اجلاس 2دن جاری رہا۔ مرحومین کے لیے فاتحه خوانی کی گئی اور دعائے خیر کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
.jpeg)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں