اہم خبریں

لاہور: مصطفائی تحریک شمالی لاہور کے زیر اہتمام دعوت افطار پروگرام

 




مصطفائی تحریک شمالی لاہور کے زیر اہتمام دعوت افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی علامہ محمد اکرم قادری جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک لاہور ڈویژن نے کہا کہ وطن عزیز میں مصطفائی معاشرے کے تشکیل کے لیے ہر فرد کو اپنی بساط کے مطابق اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ مصطفوی انقلاب کے لیے اپنی کردار سازی کرتے ہوئے ہر فرد کو سیرتِ طیبہ کے روشن پہلوؤں پر اپنی زندگی کی بنیاد رکھنی ہوگی۔ امت مسلمہ کے مسائل کا حل صرف اور صرف نظام مصطفیٰ کے نفاذ کے میں پنہاں ہے ۔ اس موقع پر صدر مصطفائی تحریک شمالی لاہور صاحبزادہ احمد رضا اور جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک شمالی لاہور حافظ الیاس مصطفائی نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ کا باہمی اتحاد ہی ان کے تحفظ کی ضمانت ہے،افطار کے بعد وقاص مشتاق فنانس سیکرٹری مصطفائی تحریک لاہور شمالی سے ان کے عہدے کا حلف بھی لیا گیا،اس موقع پر اہل وطن کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا خیر کی گئی.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.