اہم خبریں

چھانگا مانگا: یوم شہادت حضرت علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم,27 واں عرس سید عباس علی شاہ گیلانی رحمتہ اللہ علیہ مصطفائی ماڈل اسکول میں منعقد

 


چھانگا مانگا ۔۔۔۔۔ یوم شہادت امام حضرت مولاعلی المرتضی شیر خدا کرم اللہ وجہہ الکریم اور27 واں عرس سید عباس علی شاہ گیلانی رحمتہ اللہ علیہ مصطفائی ماڈل اسکول چھانگامانگا میں منعقد ہوا پہلی نشست کا آغاز حافظ سید حسن ابدال گیلانی کی تلاوت جبکہ فوجی محمد شفیع کی نعت سے ھوا ممتاز نعت گو شاعر کوٹ رادھاکش میں مصطفائی رضاکاروں کے سرخیل حکیم ڈاکٹر صابر علی میراں نےاپنانعتیہ کلام پیش کیا،انجمن اساتذہ پاکستان کے صوبائی راہنما چوہدری مختاراحمد نے تعلیمی اصلاحات اور نصاب پراظہار خیال کیا وقفہ نماز عصر کے بعد دوسری نشست میں محمد امین عابد ،ناصر جاوید طور نے نعت رسول مقبول پیش کی ممتاز دانشور پروفیسر نور الحق قادری نے علم الکلام واعداد کی روشنی میں پاکستان کی عظمت و شان اور آنےوالے وقت میں عالمی دنیا میں پاکستان کےمقام پر اظہار خیال کیا،ماہرتعلیم و ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر جمیل احمد رضوی نے روحانیت میں مرشد کی ضرورت واہمیت پراپنےمفید خیالات کا اظہار کیا اور سید عباس علی شاہ گیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر صاحبزادہ عطاء الحسنین صدیقی،پروفیسرنورالحق قادری،حافظ وقاری محمد سلطان ہمدمی پروفیسر ندیم اشرفی،فاروق احمد صدیقی،راناکاشف حمیدچشتی ڈاکٹرانواراحمدنوری،رانامحمد شفیق شاہد کوعزازی شیلڈ پیش کی گئی جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول چھانگامانگا کے طالب علم بلال کو میٹرک امتحان 2025میں سکول ٹاپ کرنے پرنقدپانچ ہزارانعام اورسید عباس علی شاہ ایوارڈ پیش کیا گیا ممتاز عالم دین ڈاکٹر انوار احمد نوری فاضل جامعہ محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف نے مولائے کائنات حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کی ولایت و علمی مرتبہ ومقام پراظہار عقیدت پیش کیا انہوں صاحب عرس حضرت سید عباس علی شاہ گیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمی و روحانی خدمات پروقار شخصیت کو خوب صورت الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور بلندئ درجات کی فکر انگیز دعا فرمائی اس موقع پر معروف نعت خواں اکمل سلطانی نے نذرانہ نعت پیش کیا میزبان سیدارشدحسین گیلانی نےجملہ شرکائے کرام کا بھرپور شکریہ ادا کیا اسلام کی سربلندی پاکستان کے استحکام اور مرحومین کے درجات میں بلندی کی دعاؤں کےبعد  لنگر مولائے کائنات حاضرین کو افطاری کے لئے پیش کیا گیا.












کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.