اہم خبریں

مصطفائی تحریک ضلع ننکانہ صاحب کی تقریب حلف وفاداری

 


مصطفائی تحریک ضلع ننکانہ صاحب کی تقریب حلف وفاداری 

ڈویژنل جنرل سیکرٹری لاہور ایم اے قادری نے حلف لیا

ننکانہ صاحب(     )گزشتہ روز مصطفائی تحریک ضلع ننکانہ صاحب کے نو منتخب ذمہ داران کی حلف برداری کی تقریب مرکزی دفتر انجمن طلباء اسلام ضلع ننکانہ صاحب میں منعقد ہوئی۔جس کی صدارت رانا جماعت علی معصومی نائب صدر مصطفائی تحریک لاہور ڈویژن نے کی۔ تقریب میں عبدالحمید کوکب سابق طالب علم راہنما، داکٹر جی کیو علوی سابق صدر مصطفائی تحریک ننکانہ صاحب، حافظ آصف جمال ضلع ناظم انجمن طلباء اسلام ضلع ننکانہ صاحب و دیگر نے شرکت کی، محمد اکرم قادری جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک لاہور ڈویژن نے اپنے خطاب میں نو منتخب ارکان کو تنظیمی اصولوں، لائحہ عمل،مربوط و مضبوط رابطہ کاری سے آگاہ کیا اور کہا کہ جب تک ہم اپنے دل سے دنیا کی محبت کو اللہ کریم اور رسول کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی محبت میں تبدیل نہیں کریں گے کامیاب نہیں ہونگے۔پروفیسر کوکب نورانی اور غلام قادر علوی نے اپنے خطاب میں اپنے تجربات سے نو منتخب قیادت کو آگاہ کیا۔اور ساتھ چلنے کی یقین دہانی کرائی۔تقریب میں نو منتخب ارکان صاحبزادہ سعید احمد انصاری، صدر شوکت علی انصاری نائب صدر، میان محمد احسن نائب صدر، جمیل احمد باجوہ جنرل سیکرٹری،محمد قیوم جوائنٹ سیکرٹری،رانا محمد طارق پریس سیکرٹری۔ شاہد احمد سلطانی فنانس سیکرٹری،رضاء المصطفی اعظمی ناظم تعلیم و تربیت،محمد ندیم ناظم فلاح و بہبود،مجاہد جاوید ناظم تاجر ونگ،حکیم ریاض احمد چیئرمین میڈیا سیل،حافظ محمد نوید کمبوہ نائب چیئرمین میڈیا سیل سے محمد اکرم قادری جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک لاہور ڈویژن نے حلف لیا۔اختتامی دعا میں ملک کی سلامتی تحریک کی کامیابی اور سابقین مرحومین کیلئے دعا کی گئی اور لنگر سے تواضع کی گئی۔صاحبزادہ سعید احمد انصاری صدر مصطفائی تحریک ضلع ننکانہ صاحب اور ضلعی ناظم انجمن طلباء اسلام حافظ آصف جمال نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔



















کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.