تحفظ پاکستان کانفرنس مانسہرہ ( رپورٹ سیدارشد گیلانی)انجمن اساتذہ پاکستان نےاپنی روایت کو جاری رکھتے ہوئےامسال سمرکنونشن تین روزہ کیاتاکہ دور دراز سے تشریف لائے مہمان سیرو سیاحت سے خوب لطف اندوز ہو سکیں تنظیمی سیشن کےعلاوہ ملکی دفاع وسلامتی کی اہمیت وافادیت کواجاگر کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ پریس کلب مانسہرہ میں تحفظ پاکستان کانفرنس کاانعقاد مرکزی صدر پروفیسر ندیم اشرفی کی زیر صدارت کیا جبکہ علاقہ کی مذہبی و روحانی شخصیت پیر توقیر الحسن نیازی آف سم شریف مہمان خصوصی تھے پروفیسر ندیم اشرفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا تحفظ صرف مضبوط معاشی ترقی سے ممکن ہے پاکستان اندورنی و بیرونی قرضوں میں جکڑا ہوا ھے بجٹ کا 65% قرضوں اور سود کی ادائیگی میں چلا جائےتو وہ ملک کیسے مستحکم ہوسکتا ہے سرکاری ملازمین کاسالانہ 500ارب کا ٹیکس جبکہ کئی بڑےسیکٹر کا ٹیکس نہ ہونے کے برابر ھے بار بارسرکاری ملازمین کے ٹیکس میں اضافے سے ملکی استحکام ممکن نہیں ۔ پیر توقیر الحسن نیازی نے کہاکہ مضبوط بہادر اور غیرت ایمانی سے بھرپور پیشہ وارانہ فوج نے اپنےسے کئی گنا بڑے ملک کو ناکوں چنے چبواکرثابت کیا کہ وہ دنیا کی فوج میں سے صف اول کی فورس ھے چیئرمین شوریٰ سید ارشدحسین گیلانی نے کہا کہ دفاعی بجٹ میں اضافہ وقت کی ضرورت کے مطابق ھےکیونکہ فوج نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اور آئندہ بھی صیہونی و یہودی سازشوں کا مقابلہ کاحوصلہ صرف پاکستانی فوج رکھتی ھےسابق مرکزی صدر علامہ محمد قاسم علوی نے کہا علماء مشائخ نے پاکستان بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کیا اور اس کے تحفظ کے لئے بھی ہر طرح کی قربانی کےلئے تیار ہیں مرکزی نائب صدر سندھ مینٹور عبد الرحمن نے کہا کہ انجمن اساتذہ پاکستان کے اراکین اس ملک میں غیرت مند قوم تیار کر رہے ہیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بیان کہ میں جو کچھ ہوں اپنےاساتذہ کی وجہ سے ہوں نےاساتذہ کا سر فخر سے بلند کردیا۔سابق مرکزی صدر انجمن اساتذہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر عبد الجبار قریشی نے کہا
صوفیاء کرام نےپاکستان بنانےمیں قائد اعظم محمد علی جناح کاساتھ دیا اور بچانے والے بھی انہیں کے وارث ہیں اولیا کا ہے فیضان پاکستان پاکستان کےنعرہ کو بلند رکھنےکےلئےاپنےطلباءکوتیارکیاجائے سابق مرکزی نائب صدر اور ماہر تعلیم ڈاکٹر شفقت علی جنجوعہ نے کہا انجمن اساتذہ پاکستان کے مقاصد میں یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ ہم ھمیشہ پاکستان اور نظریہ پاکستان کی بات کرتے ہیں اور دیگر مقاصد کے ساتھ پاکستان کی سالمیت کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ پاکستان جو کہ اسلام کا ایک قلعہ ھےاس کی حفاظت کرنا اور اس کی سلامتی کے لیے کام کرناہمارے لئےانتہائی لازمی ھے سابق مرکزی صدر عبدالمجید خان نیازی نے کہا کہ ہمیں ملکی سلامتی کے ضامن اداروں کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہیے کیونکہ یہی ادارے اس پاک وطن اور اہل وطن کو دشمن کے ناپاک ارادوں سے محفوظ رکھتے ہیں، مرکزی سیکرٹری جنرل افتخار احمد ہاشمی نے کہا کہ پاکستان سلامتی کے ضامن ادارے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جاتے ہیں اور وقت پڑنے پر اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرتے ہیں پریس کلب مانسہرہ کے صدر شہزاد جہانگیری نےانجمن اساتذہ پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا انجمن
کراچی ڈویژن کے صدر "بشار"کےایڈیٹر ڈاکٹر محمد اویس معصومی نے کہا کہ پاکستان کے تحفظ کے لئے محب وطن پاکستانیوں کو بیدار کیا جائے گا تاکہ وہ پاکستانی قوم کوتیارکرسکیں حکومت اساتذہ کرام کی مراعات میں کمی کی بجائے اضافے پر توجہ دے اس موقع پر سندھ کے صدر غلام مصطفےسیال،پنجاب کےصدر ادریس قادری ،صدرکےپی کے مسعود الرحمن خان ،کشمیرکےسیکرٹری جنرل شیخ معراج خالد،جاویدملک ،غلام یاسین قادری ،ڈاکٹر اسحاق رحمانی نےکہاکہحکمران ملازمین کے ٹیکس سے اپنی مراعات اور تنخواہ بڑھانے کی بجائے ملازمین اور پینشنرز کی سہولیات واپس کرےجو ان کے بڑھاپےکا واحد سہارا ھے تلاوت فاروق احمد صدیقی اور نعت رسول پاک خالد نذیر نجمی نے پیش کی جبکہ روحانی شخصیت پیرتصور حسین شاہ کی پرخلوص دعا پرتحفظ پاکستان کانفرنس کااختتام ھوا مہمانوں کی چکن بریانی والے لنچ باکس کےساتھ جوس سے تواضع کی گئی اسٹیج پر جلوہ افروز مہمانان گرامی کو منٹور عبدالرحمن قریشی نے وادی مہران سندھ کا روائیتی تحفہ اجرک پیش کرکے محبتوں کوفروغ دیا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں