مصطفائی تحریک کے مرکزی امیر غلام مرتضی سعیدی نے کہا ھے کہ اہل ثروت رمضان المبارک کے دوران ضرورت مندوں کی دل کھول کر کریں ان خیالات کا اظہار مصطفائی ماڈل سکول بدوکی لاہور میں مصطفائی تحریک کے سابق جنرل سیکرٹری اور پرنسپل چوہدری آفتاب عالم مصطفائی کی طرف سے پچاس مستحقین میں رمضان گفٹ راشن کی تقسیم تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مصطفائی تحریک شمالی پنجاب کے سنیئر نائب صدر سید ارشد حسین گیلانی ، مصطفائی کلینک بدوکی کے ایم ایس ڈاکٹر چوہدری محمد نواز وڑائچ ، مصطفائی رضا کار چوہدری حذیفہ ایڈووکیٹ ، راناصفدرعلی، چوہدری مظفر واثی، انجیئریلمازچوہدری بھی موجود تھے غلام مرتضی سعیدی نے کہا کہ مصطفائی تحریک ضرورت مندوں کی مشکلات میں آسانیاں پیدا کرنے کی ہرممکن کوشش واقدامات جاری رکھےگی.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں