مصطفائی تحریک جنوبی لاہور کے عہدیدارن کی حلف برداری
امید ہے کہ اپنے عہد کو پورا کیا جائے گا۔ محمد اکرم قادری
مصطفائی معاشرے کا قیام ہی منزل ہے حافظ ناصر صدیق
رابطہ کاری اہم ہے۔ فیض رسول سیالوی، نعیم اکرم خان
لاہور( ) گزشتہ روز گلستان کالونی قینچی امرسدھو میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں محمد اکرم قادری جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک لاہور ڈویژن نے لاہور جنوبی کے نو منتخب ارکان سے حلف لیا اور اپنے خطاب میں قرآن مجید کی آیت ا"پنے عہد کو پورا کرو، بے شک عہد کے بارے میں پوچھاجائے گا"کا حوالہ دیتے ہوئے نومنتخب ارکان کو حلف پر پابند رہنے کا درس دیا،جب تک ہم اپنے حلف کی پاسداری کریں گے کامیاب رہیں گے۔نومنتخب صدر حافظ ناصر صدیق نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہم ان شاء اللہ مصطفائی معاشرے کے قیام کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے، جبکہ فیض رسول سیالوی جنرل سیکرٹری لاہور جنوبی اور نعیم اکرم خان سینئر نائب صدر نے انجمن طلباء اسلام کے سابقین سے رابطہ کرنے اور انہیں مصطفائی مشن میں ساتھ لینے کی اہمیت اور طریق کار پر بات چیت کی، تقریب حلف برداری میں پروفیسر رانا آفتاب احمد ضلعی صدر مصطفائی تحریک ضلع شیخوپورہ، طالوت رحمانی و دیگر کارکنان نے شرکت کی،آخرمیں میں میزبان فیض رسول سیالوی کی طرف سے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام .
ماشاء اللہ بہت خوب
جواب دیںحذف کریں