اہم خبریں

چھانگا مانگا ; یوم شہادت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم پر مصطفائی ماڈل سکول چھانگا مانگا میں سالانہ پروگرام


چھانگا مانگا : ( مصطفائی رپورٹ )مولائے کائنات حضرت علی المرتضیٰ شیر خدا علیہ السلام کی  مسجد میں شہادت تاریخی  دہشت گردی ھےاوراس سلسلہ کو ہردور میں اہل بیت وآل رسول کےساتھ روا رکھا گیا مولائے کائنات نےاپنے قاتل سےنرمی کی تلقین فرمائی ان خیالات کا اظہار مصطفائی تحریک شمالی پنجاب کے سنیئر نائب صدر سید ارشد حسین گیلانی نے یوم شہادت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم پر مصطفائی ماڈل سکول چھانگا مانگا میں سالانہ پروگرام میں کیا انہوں نے کہا کہ صدیاں گذر چکی ہیں مگر آج بھی سادات کے ساتھ  دشمنی رکھنے والے ابن ملجم کی معنوی اولاد ذہنی طور پر گستاخی وبدتمیزی کےمواقع کی تلاش میں رہتے ہیں جو انکی بدبختی وجنت سے دوری کاموجب بنےگی بظاہر دنیاوی کامیابی کا تکبر رکھنےکےباوجود ذلت و رسوائی ان کامقدرھوگی جامعہ عربیہ ہمدمیہ چھانگا مانگا کےنوجوان دینی اسکالر علی احمد مرالی نے کہاکہ مولا علی المرتضیٰ کے فضائل و مناقب سے احادیث اور تاریخ بھری پڑی ھےسیدناعلی کو رسول نےاپنابھائی فرمایا اورخیبر میں اپناعلم دیکرفاتح قرار دیا خودکوعلم کاشہراورسیدنا علی پاک کوعلم کادروازہ کہا لہذا اس گھرانےسےبغض وحسد رکھنے والےمسلمانوں کو روز قیامت پچھتاوا کےعلاوہ کچھ ہاتھ نہیں آئےگا کیونکہ سخاوت وعطاءکا در نبی و علی کا ھے پروگرام میں تلاوت قاری مرزاقاسم بیگ اور نعت رسول پاک سید محمد علی گیلانی نےپیش کی مولاناحشمت اللہ رضوی نے ختم شریف پڑھا دعاؤں کےبعدافطار اورنمازمغرب ادا کی گئی بعد ازاں شرکائے مجلسِ کی خدمت میں مصطفائی لنگر پیش کیا گیا جبکہ مصطفائی رضاکاروں نے بھرپورشرکت 



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.