اہم خبریں

مصطفائی تحریک کی ہم عصر تنظیموں پر سبقت 💫 رشحات قلم: سعید علی عمران جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی



مصطفائی تحریک کی ہم عصر تنظیموں پرسبقت

💫 رشحات قلم: سعید علی عمران جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی

قوموں کی ترقی کا راز جدید علوم و فنون کو اپنانے میں مضمر ہے۔ فی زمانہ  آئی ٹی کا طوطی بول رہا ہے۔ قائدتحریک جناب غلام مرتضیٰ سعیدی جیسے ویژنر ی انسان نے تنظیم کو جدیدخطوط پر استوار کرنے کے لیے گراں قدر اقدامات کئے۔ جن میں سے ایک مصطفائی ایپ بھی ہے۔ یہ بیک وقت ڈیٹا بیس بھی ہے۔ اور سوشل میڈیاپلیٹ فارم بھی،

2024 مصطفائی تحریک کے الیکشن کا سال قرار پایا،مصطفائی تحریک آن لائن الیکشن منعقد کروا کرپاکستان کی تمام جماعتوں اور تنظیموں پر سبقت لے گئی،اور ان کے لیے ایک مثال بھی قائم کی۔  اس کے علاوہ پاکستان کے مقتدر حلقوں کو بھی ایک مثبت پیغام دیا۔ کہ اگر نیک نیتی سے جدید وسائل کو بروئے کار لایا جائے، تو کچھ ناممکن نہیں ہے۔

اس آن لائن الیکشن سے اولاً نہ صرف پاکستان بلکہ مڈل ایسٹ،شمالی امریکہ اور یورپ بھر سے اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا،بلکہ ایک ہینڈسم ٹرن آؤٹ بھی دیا۔

ثانیاً  اراکین نے گھر بیٹھے سہولت کے ساتھ ایک ٹچ سے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

ثالثاً  اس الیکشن سے وقت کی بچت، ملکی وسائل کی بچت،  بہت سارے سفری،  انتظامی اخراجات سے بچت ممکن ہوئی۔ علاوہ ازیں  بہت  سی سفری صعوبتوں اور پریشانیوں سے نجات ملی۔

رابعاً  مصطفائی ایپ پر رجسٹرڈ  اراکین کے آن لائن الیکشن  سے الیکشن کی شفافیت کی اعلٰی مثال قائم کی۔

18  فروری  2024  کو ایون خیر لاہور میں مرکزی مشاورتی کونسل کے اجلاس کی صدارت جناب غلام مرتضٰی سعیدی نے فرمائی، جس میں 5   رکنی الیکشن کمیشن جناب محمد فاروق مصطفائی کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا۔ جس کے ممبران میں جناب احمد وقار مدنی، جناب محمد اسلم الوری، جناب رانا زاہد محمود خان ایڈوکیٹ اور جناب حمزہ مصطفائی صاحب  شامل تھے۔اور درج ذیل فیصلے ہوئے۔

1۔ مرکزی الیکشن  آن لائن  منعقد کروانے کے لیے 17  مارچ 2024 کی منظوری دی گئی۔

2۔ مصطفائی ایپ پر رجسٹرڈ  اراکین کو ووٹ کا حق دیا گیا۔

 3۔امیر تحریک، سیکرٹری جنرل،  صوبائی صدور  اور جنرل سیکرٹریز کے لیے،3  ،  3  ناموں کی منظوری مرکزی مشاورتی کونسل نے دی۔

الیکشن کے دن 17 مارچ کواراکین کا جوش و خروش دیکھتے ہوئے، اور بیرون ممالک اراکین کی سہولت کے لیے پولنگ کا ٹائم  12  گھنٹے  سے بڑھا کر  24 گھنٹے کر دیا گیا۔ جس کے سبب ریکارڈ  ٹرن آؤٹ رہا۔ 

الیکشن نتائج کے مطابق ضلع سرگودھا کے متوسط زمیندار،  اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور کے اعلٰی تعلیم یافتہ  جناب غلام مرتضٰی سعیدی  92  فیصد سے زائد ووٹوں کے بھاری مینڈیٹ سے نئے سیشن کے لیے امیر تحریک منتخب ہوئے۔ جبکہ ضلع گوجرانولہ کے شعبہ تدریس سے منسلک جناب حافظ محمد قا سم مصطفائی  65  فیصد سے زائد ووٹوں  سے سیکرٹری جنرل کی نشست پر فائز ہوئے۔

ایسے ہی پنجاب شمالی  اور پنجاب جنوبی کے صوبائی الیکشن 25 مارچ  2024 کو آن لائن منعقد ہوئے۔ ضلع جھنگ سے سابقہ صدر پنجاب شمالی جناب محمد ذوالفقار حیدر سیالوی 42  فیصد سے زائد ووٹوں سے دوبارہ منتخب ہوئے۔ آپ مصطفائی ماڈل سکول کے نام سے تعلیمی ادارہ کامیابی سے چلا رہے ہیں۔اور انکی معاونت کے لیے55   فیصد سے زائداحباب نے ضلع فیصل آبادکے سعید علی عمران کو جنرل سیکرٹر ی پنجاب شمالی کی ذمہ داری سونپی۔ مصطفائی نیوز  آن لائن ویب میگزین کے ایڈیٹرکے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں۔

اور جنوبی پنجاب سے ایک بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے، ضلع ڈی جی خان کے جناب محمد امین مدنی59 فیصد سے زائد ووٹ لے کر صوبائی صدر پنجاب جنوبی منتخب ہوئے۔ جبکہ ضلع مظفر گڑھ کے جناب محمد منیر مصطفائی  سخت مقابلے سے 53 فیصد سے زائد ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری کی نشست پر کامیاب ٹھہرے۔۔

ہمہ گیریت، جدیدیت اورٹیکنالوجی سے مصطفائی تحریک اپنے اہداف کی طرف رواں دواں ہے۔اورامیدواثق ہے۔کہ مصطفائی معاشرے کی تشکیل میں اپنا  بھرپور کردارادا کرے گی۔



 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.