اہم خبریں

راولپنڈی : 17 ویں قومی مقابلہ حسن نعت

 


راولپنڈی کچہری کے مرکزی ھال میں منعقدہ 17 ویں  قومی مقابلہ حسن نعت میں ملک بھر سے آئے ھوئے ثناء خوانوں میں کانٹے دار مقابلے میں  حویلیاں ھزارہ کے سید احمد شاہ نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے  سال 2023 کے گولڈ میڈلسٹ ھونے کا اعزاز حاصل کر کے موٹر سائیکل  جیت لیا جبکہ ھری پور کے فہد نسیم اور تلہ گنگ کے محمد علی حیدر مصطفائ نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کر کے کیش انعامات حاصل کئے جبکہ 12 سال سےکم عمر لڑکوں کے مقابلے میں شاہ کوٹ فیصل آباد کے محمد شعیب خالد نے اول پوزیشن حاصل کی جسے دس ھزار کیش انعام دیا گیا اور باغ آزادکشمیر کے حسنین علی راٹھور اور مانسہرہ خیبر پختونخواہ کے محمدعطاالرحمان نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کر کے پانچ پانچ ھزار کیش انعامات حاصل کئے چھوٹی لڑکیوں میں فیصل آباد سے پاک جونئر پبلک سکول اینڈ کالج کی ایمان صادق اول آئی جس کو سونے کے تحائف دئیے گئے اور ملک بھر سے آئی دیگر چودہ بچیوں کو سونے کا ٹاپس پہنائے گئے اس موقع پر سرپرست اعلیٰ  بشارت اللہ خان نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ  نعت کی ترویج سے نوجوانوں کے اخلاق اور کردار کو سنوارا جا سکتا ھے اور اس سے ایمان مضبوط ھوتا ھے، مرکزی انتظامیہ نے آئیندہ سال جنوری سے ملک بھر میں تقریبات کے آغاز کا اعلان بھی کیا۔ صدر راولپندی بار ایسوسی ایشن فیصل خان نیازی نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔






کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.